Thursday 30 November 2023

ترک الفت تو اک بہانہ تھا

 ترکِ اُلفت تو اک بہانہ تھا 

وہ گیا، خیر اس کو جانا تھا

ہم بھی رستے میں تھک گئے تھے بہت

اُس کو بھی ساتھ کب نبھانا تھا

رُخ پہ تازہ گُلاب کیا کِھلتے

زرد پتوں کا وہ زمانہ تھا

عہد جنوں میں عرصۂ وحشت گزارنا

 عہدِ جنوں میں عرصۂ وحشت گُزارنا

جیسے شبِ وصال میں فُرقت گزارنا

جانا سراغِ جوہرِ تخلیق ڈھونڈنے

اور اس کے بعد عالمِ حیرت گزارنا

کرنا حیات پہلوئے ایوانِ درد میں

روزانہ ایک روز قیامت گزارنا

کل کی صبح سہانی ہو گی

 کل کی صبح سہانی ہو گی


قریہ قریہ مٹی بولے، دریا دریا پانی

کل کی صبح سہانی ہو گی، کل کی صبح سہانی


جاگے ہیں اب جری جیالے، جاگے ہیں دل والے

بستی بستی خُوشبو ہو گی، گاؤں گاؤں اُجالے

گھر گھر ہوں گی بھری بہاریں، کھیت کھیت جوانی

خرد والا بھی اپنے آپ سے بیگانہ آتا ہے

 خِرد والا بھی اپنے آپ سے بیگانہ آتا ہے

جو ان کی بزم سے آتا ہے وہ دیوانہ آتا ہے

نہ جوشِ مے، نہ کیف نغمۂ رِندانہ آتا ہے

اک ایسا وقت بھی اے ساقئ میخانہ آتا ہے

بیانِ دردِ دل کو واعظِ فرزانہ آتا ہے

وہ کیا جانے حقیقت اس کو تو افسانہ آتا ہے

ہر دم مری زبان رہے تر درود سے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہر دم مری زبان رہے تر درود سے

ہو میری کُل حیات معطر درود سے

ڈُوبا ہوا ہے نُور میں ہر لفظ نعت کا

قِرطاس یوں ہُوا ہے منور درود سے

عشقِ نبیؐ میں ڈُوب کے پالی حیاتِ نَو

بے ذر بھی بن گیا ہے ابو ذرؓ درود سے

ذکر جن کا صبح و شام ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ذکر جن کا صبح و شام ہے

یہ بندہ بهی ان کا غلام ہے

شِیریں گُفت زبان جن کی

وہ مصطفیٰؐ کی ذات پاک کا نام ہے

ان کے در کی کیا ہی بات ہے

ہر بادشاہ جہاں غلام ہے

کتنا بسیط دوستو عنوان نعت ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کِتنا بسیط دوستو عنوانِ نعت ہے

"ہر شعبۂ حیات میں امکانِ نعت ہے "

محشر میں اپنے نعت نگاروں میں گنیۓ گا

آقاﷺ مِرے بھی ہاتھ میں دیوانِ نعت ہے

سر سبز کشتِ شعر ہے لطفِ کریم سے

میری بھی شعر گوئی پہ بارانِ نعت ہے

جنہوں نے سرور عالم کا اتباع کیا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جنہوں نے سرورِ عالمؐ کا اتباع کیا

خدا نے ان کے مقدر کا ارتفاع کیا

ازل سے نعت محمدؐ کے سلسلے ہیں رواں

کسی بشر نے نہیں اس کا اختراح کیا

وہیں پہ رخشِ زماں رُک گیا شبِ اسرأ

جہاں بھی حق نے تحرک کا امتناع کیا

دل منیر کی حسرت ہے ایک نعت لکھوں

  عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دلِ مُنیر کی حسرت ہے ایک نعت لکھوں

کمالِ جلوۂ جاناں کے منقبات لکھوں

ہے اضطراب مگر کیسے کس شجاعت سے

حقیر قلمِ سخن سے میں کس کی ذات لکھوں

تجلّیوں کے تسلسل کی ابتداء تو ہے

الوہیت کے تصوّر کی ارتقاء تو ہے

چھائی ہوئی کچھ ایسے بہاران نعت ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


چھائی ہوئی کچھ ایسے بہارانِ نعت ہے

لب پر درودﷺ دل میں گلستانِ نعت ہے

قرآن جس کی شان میں دیوانِ نعت ہے

اس دلربا کی دُھن مِرا سامانِ نعت ہے

ساون کچھ ایسے حُسن سے آیا ہے اب کی بار

اشکوں کے جلترنگ میں بارانِ نعت ہے

Wednesday 29 November 2023

یادوں کی بارات لے کر آئی ہے

 ٹپہ/ماہیا/ثلاثی/سہ حرفی/٭ہائیکو/تروینی/ترائلے


یادوں کی بارات

لے کر آئی ہے دیکھو

اشکوں کی برسات


فاطمہ زہرا جبیں

زرد رت کی ہوا

 زرد رُت کی ہوا


جانے کہہ گئی ہے کیا

پتوں سے یہ ہوا

کہ ڈر کے مارے

زرد ہیں سارے


محمد جمیل اختر

رنج کا مارا ہوا میں

  رنج


رنج کا مارا ہُوا میں

زندگی کے پیچ و تاب میں گُم

نا جانے کِن خیالوں میں ڈُوب کر

اکثر تیری یادوں کے دِیے

جلا کر بُجھا دیتا ہوں


وقار احمد

جلتے جلتے بجھ گیا دل

 جلتے جلتے بُجھ گیا دل

جلتے جلتے دل

خوب سحر بیدار ہوئی

شمعِ شبستان سرد ہوئی

اور جو شے تھی گرد ہوئی

رات کی محفل کا حامل

گھنی راتوں پہ کھلتا ہے وہ در آہستہ آہستہ

 گھنی راتوں پہ کُھلتا ہے وہ در، آہستہ آہستہ

تو ہونے لگتی ہے ہر جا سحر، آہستہ آہستہ

میں دیتا ہوں سبھی کو پورا موقع شرمساری کا

میں کرتا ہوں سبھی کو درگزر، آہستہ آہستہ

کسے دیکھوں، کسے سوچوں، کسے اپنا بنا ڈالوں

یہ سب باتیں میں سوچوں گا، مگر آہستہ آہستہ

صف ظلمت نیا اک نام لکھ دو

 صفِ ظُلمت نیا اک نام لِکھ دو

ابھی کشمیر تھا اب شام لکھ دو


کُچل کے رکھ دیا دنیا نے ہم کو

سرِ بازار قتلِ عام لکھ دو

ابھی کشمیر تھا اب شام لکھ دو


لِکھو عصمت زنی اور خونریزی

ورد زباں درود بھی دوران نعت ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


وردِ زباں درود بھی دورانِ نعت ہے 

شاہِ اُممﷺ کا ذکر ہی پہچانِ نعت ہے

جُھک کر فرشتے بھی ہیں مِرا ہاتھ چُومتے

جس ہاتھ سے رقم ہُوا دیوانِ نعت ہے

بخشا ہے پھر دوام یوں ناناﷺ کے دِین کو

زینبؑ کے دم سے عام یہ فیضانِ نعت ہے

ہو گئیں مشکلیں آسان تری نسبت سے

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


 ہو گئیں مُشکلیں آسان تِریؐ نسبت سے

مِل گیا درد کا درمان تری نسبت سے

قدر و قیمت نہ زمانے میں کوئی تھی جن کی

ہو گئے لوگ وہ ذی شان تری نسبت سے

خواب میں آ جا یا طیبہ میں بلا لے آقاﷺ

رکھتا ہوں دل میں کچھ ارمان تری نسبت سے

خوب سجتا ہے یہ قرآں کا عمامہ نوری

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


خوب سجتا ہے یہ قرآں کا عمامہ نُوری

جسمِ سیمی پہ ہے الہام کا جامہ نوری

جسمِ انور کی تو کیا بات ہو؛ سایہ نوری

نُور سے اُن کے ہُوا سارا زمانہ نوری

سورۂ عصر میں ہے ان کی جوانی کی قسم

قدِ زیبائے محمدﷺ ہے سراپا نوری

جبیں میری ہو سنگ در تمہارا یا رسول اللہ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جبیں میری ہو سنگِ در تمہارا یا رسول اللہﷺ

یہی ہے ایک جینے کا سہارا یا رسول اللہﷺ

دکھا دو اپنا چہرہ پیارا پیارا یا رسول اللّٰہﷺ

خدا را جیتے جی کر لوں نظارہ یا رسول اللہﷺ

نہیں فُرقت میں اب جینے کا چارا یا رسول اللہﷺ

بُلا لو اپنے قدموں میں خدا را یا رسول اللہﷺ

سرکار جب عطا کیا عرفان نعت ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سرکارؐ جب عطا کِیا عُرفانِ نعت ہے

آساں ہُوا کٹھن مجھے میدانِ نعت ہے

روضے کی جالیوں سے ملے گا اسے قرار

مُدت سے میرے دل میں جو ارمانِ نعت ہے

حمد و ثناء کے بعد کِیا ذکرِ اہلِ بیت

در اصل ذکرِ آلؑ ہی اعلانِ نعت ہے

Tuesday 28 November 2023

مجھے یہ علم نہیں ہے کہ کیا کروں گا میں

 مجھے یہ علم نہیں ہے کہ کیا کروں گا میں

مگر کروں گا تو سب سے جُدا کروں گا میں

وہ جس کے نام پہ سب نعمتیں تمام ہوئیں

اسی کے نام سے ہر ابتداء کروں گا میں

کسی سرائے میں مجھ کو قیام کرنا نہیں

تمہارے دل کو فقط راستہ کروں گا میں

وفا کا ذکر بھی محفل میں چیدہ چیدہ ہوا

 وفا کا ذکر بھی محفل میں چِیدہ چِیدہ ہوا

تھا ایک دل وہ بھی خستہ ستم رسِیدہ ہوا

جو ذکرِ یار ہُوا، لفظ یوں اُترنے لگے

تھی ابتداء میں غزل، انتہا قصیدہ ہوا

ہم انفعال و ندامت میں منہ چُھپائے رہے

وہ سینہ تان کے دُنیا میں برگزیدہ ہوا 

اب تو سوچ لیا ہے یارو دل کا خوں ہو جانے دوں

 اب تو سوچ لیا ہے یارو! دل کا خوں ہو جانے دوں

جن لوگوں نے درد دیا ہے میں ان کو افسانے دوں

اور ذرا سی دیر میں تھک کر سو جائیں گے تارے بھی

کب تک گھائل ہونٹوں کو میں گیت بِرہ کے گانے دوں

اپنے جنوں کا سینہ چھلنی ہونے دوں میں کب تک اور

اتنے سارے فرزانے ہیں کس کس کو سمجھانے دوں

نوائے دل نے کرشمے دکھائے ہیں کیا کیا

 نوائے دل نے کرشمے دِکھائے ہیں کیا کیا

مِری اذاں نے نمازی جگائے ہیں کیا کیا

جمالِ یار! تِری آب و تاب کیا کہیۓ

نظر نظر کے قدم ڈگمگائے ہیں کیا کیا

ادائے ناز کو اندازِ دلبری سمجھے

فریب اہل محبت نے کھائے ہیں کیا کیا

تمہارے پھپھا وہ گنجے والے جو لے گئے ادھار کنگھی

 اردو پنجابی مکس زعفرانی غزل


تمہارے پھپھا وہ گنجے والے جو لے گئے اُدھار کنگھی

مہینہ ہونے کو آ گیا، نہ اُس نے دِتی نہ ہم نے منگی

وہ واپڈا نے جو موٹا بلب لگا دیا ہے تمہارے در پر

تو اس کے چانن میں تجھ سے ملنے میں آ رہی ہے شدید تنگی

یہ المیہ ہے کہ اس کو ملنے میں جب کبھی لُک لُکا کے پہنچا

تو اس کی دادی، دمے کی ماری، ہمیشہ ای اوس وقت کھنگی

دشت و صحرا میں کبھی خاک اڑا بھی نہ سکوں

 دشت و صحرا میں کبھی خاک اُڑا بھی نہ سکوں

اتنا گمراہ نہ کریو، تجھے پا بھی نہ سکوں

مشرب موسیٰؑ پہ حسرت کا عصا تھامے ہوئے

خضرؑ کو ڈھونڈ رہا ہوں کہیں جا بھی نہ سکوں

اب تُو مجھ سے نہ جُدا ہونے کی قسمیں کھا لے

میں تو یعقوبؑ نہیں اشک بہا بھی نہ سکوں

یا رب یہ میرا دل ہے کہ دیوان نعت ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


یارب یہ میرا دل ہے کہ دیوانِ نعت ہے

تطہیر ہو گئی ہے یہ فیضانِ نعت ہے

پہنچوں سرِ مدینۂ عشاقِ آرزو

پکڑا ہوا جو خیر سے دامانِ نعت ہے

دھڑکن میں گونج صلِ علیٰ کی بصد خلوص

میری ہر ایک سانس میں امکانِ نعت ہے

تمہیں غمزدہ جو دیکھے تو اسے قرار آئے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تمہیں غمزدہ جو دیکھے تو اسے قرار آئے

تمہی چارہ ساز آئے، تمہی غمگسار آئے

وہ لحد میں آ رہے ہیں مِرا منہ نکیرو ڈھک دو

میں دکھاؤں ان کو کیا منہ مجھے ان سے عار آئے

میری موت گر لکھی ہے تِرے در کے آگے آقاؐ

تو یہ آرزو ہے میری مجھے بار بار آئے

کہتی ہے یہ ساری خلقت مصطفیٰ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کہتی ہے یہ ساری خلقت مصطفیٰﷺ

آپﷺ ہیں شانِ امامت مصطفیٰﷺ

اب نہیں آئے گا کوئی بھی نبیؑ

ختم ہے تم پر نبوّت مصطفیٰﷺ

ناز کرتی ہے خدا کے فضل سے

آپ پر ساری فضلیت مصطفیٰﷺ

نعت جب آپ کی کہتا ہوں میں یا شاہ امم

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نعت، جب آپؐ کی کہتا ہوں میں یا شاہ اممؐ

دور ہو جاتے ہیں پھر دل سے مِرے رنج و الم

آپﷺ کی دید کے اندھے بھی تمنائی ہیں

واہ کیا آپﷺ نے پایا ہے شہا حُسنِ اتم

آپؐ جس شہرِ مقدس میں ہوئے پیدا حضور

اس کی اللّه تعالیٰ نے اٹھائی ہے قسم

حق کی عطا سے بارش فیضان نعت ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


حق کی عطا سے بارشِ فیضانِ نعت ہے

فکر و شعور و قلب میں ارمانِ نعت ہے

وہ جانِ کائنات ہیں، وہ شانِ کائنات

"ہر شعبۂ حیات میں امکانِ نعت ہے"

لازم ہے نعت کہنے میں حساںؓ کی پیروی

حسانؓ باغبان گلستانِ نعت ہے

Monday 27 November 2023

خود پہ گزرے عذاب لکھتی ہوں

 خُود پہ گُزرے عذاب لکھتی ہوں

آج کر کے حساب لکھتی ہوں

بحرِ دل میں ہے اک سنّاٹا

اور میں اِضطراب لکھتی ہوں

خود کو ذرے سے مختصر کر کے

آپ کو آفتاب لکھتی ہوں

روزن در سے چلی آتی ہے شام

 آخری شعلہ


روزنِ در سے چلی آتی ہے شام

دن کی ٹُھکرائی ہوئی

رات کے سایوں سے ڈرتی ہوئی، گھبرائی ہوئی

روزنِ در سے چلی آتی ہے افسُردہ خرام


الطاف گوہر

راجہ الطاف حسین جنجوعہ

نمود رنگ سے بیگانہ وار آئی ہے

 نمودِ رنگ سے بیگانہ وار آئی ہے

خِزاں کا بھیس بدل کر بہار آئی ہے

ملول و مضمحل و بے قرار آئی ہے

کوئی بتائے؟ یہ کیسی بہار آئی ہے

اسیر خانۂ گُلچیں ہیں رنگ و بُو اے دوست

یہ کس کے عہد میں ایسی بہار آئی ہے؟

کہاں احسان میری ذات پر تقدیر کا ہو گا

 کہاں احسان میری ذات پر تقدیر کا ہو گا

ہُوا گر کچھ مِرے حق میں صِلہ تدبیر کا ہو گا

مِری ہر شب گُزر جاتی ہے اکثر اس تمنّا میں

کوئی تو خواب میری اس نئی تعبیر کا ہو گا

بزرگوں کا بھی سایہ اب تو سر سے چِھن گیا اپنے

کہ یہ بھی حادثہ لکھا مِری تقدیر کا ہو گا

عشق میں اور اذیت اے جگر چاہیے ہے

 عشق میں اور اذیت اے جگر چاہیے ہے

مجھ کو اس آگ کے دریا میں بھنور چاہیے ہے

آنکھیں مانوسِ شبِ تارِ الم ہو بھی گئیں

اور یہ دل ہے اسے اب بھی سحر چاہیے ہے

جذبۂ عشق مِرے رُخ سے تو وحشت نہ ہٹا

مجھ کو اس شوخ کی آنکھوں میں یہ ڈر چاہیے ہے

شکر خدا کہ مجھ پہ یہ احسان نعت ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


شکرِ خُدا کہ مجھ پہ یہ احسانِ نعت ہے

سر پر میرے بھی سایۂ دامانِ نعت ہے

حرف و سخن پہ دسترس اپنی جگہ مگر

دراصل وصفِ حبِ نبیؐ جانِ نعت ہے

فکر و شعور و حرف و ہُنر با وضو رہیں

تخلیق کے لیے یہی سامانِ نعت ہے

جس کو حاصل مصطفیٰ کی پیشوائی ہو گئی

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جس کو حاصل مصطفیٰؐ کی پیشوائی ہو گئی

دو جہاں میں معتبر وہ پارسائی ہو گئی

عظمتیں بھی جانتی ہیں اس کے گھر کا ہی پتا

مصطفیٰؐ کے در سے جس کی آشنائی ہو گئی

یہ کرم کی حد نہیں تو اور پھر کیا ہے حضورؐ

مجھ سے عاصی کی بھی طیبہ میں رسائی ہو گئی

نظر میں ذہن میں ہو ان کا نقش پا محفوظ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نظر میں ذہن میں ہو انؐ کا نقشِ پا محفوظ

ہمارے دل میں رہے عشق مصطفیٰؐ محفوظ

بکھرتے جائیں مِری زندگی کے جب اجزاء

تو وقتِ نزع رہے حُسنِ خاتمہ محفوظ

ہزاروں آندھیاں آئیں گئیں مگر نہ بُجھی

یہ شمعِ عشق ہے، رکھتی ہے خود ہوا محفوظ

رب کی خوشنودی یوں پائیں تو مزا آ جائے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


رب کی خُوشنودی یوں پائیں تو مزہ آ جائے

ہم جو آقاﷺ کو منائیں تو مزہ آ جائے

حسرتیں میری بر آئیں تو مزہ آ جائے

وہ مجھے در پہ بلائیں تو مزہ آ جائے

ہم جو خاک در محبوب لگا کر رخ پر

ماہ و انجم کو لجائیں تو مزہ آ جائے

سیرت شہ مدینہ کی عنوان نعت ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سیرت شہِﷺ مدینہ کی عنوانِ نعت ہے

اس سے ہی کائنات میں فیضانِ نعت ہے

عاشق رسولِ پاکﷺ کا حسانِ نعت ہے

دشمن رسولِ پاکﷺ کا نادانِ نعت ہے

جِن و بشر، ملائکہ،غُلمان و حُور کے

"ہر شعبۂ حیات میں امکانِ نعت ہے"

Sunday 26 November 2023

جھکاتے ہیں نظر ہم وہ ملائے جاتے ہیں

 جُھکاتے ہیں نظر ہم، وہ ملائے جاتے ہیں

بات بے بات، وہ بات بڑھائے جاتے ہیں

تھامتے ہیں گِرنے سے کبھی رومال تھمائے جاتے ہیں

احساس کے پردے میں خوب دل لگائے جاتے ہیں

تنہائی میں تنہا ہونے نہیں دیتے

خیال ان کے محفلیں سجائے جاتے ہیں

کتاب کوئی بھی ہو ہم احترام کرتے ہیں

 کتاب کوئی بھی ہو ہم احترام کرتے ہیں 


وہ گِیتا بھگوت ہو کہ صحیفۂ قدسی

کتاب کوئی بھی ہو

ہم احترام کرتے ہیں

کتاب کہ جن کو جلایا گیا سرِ بازار

بنامِ حق و صداقت سلام کرتے ہیں

نئی حد بندياں ہونے کو ہيں آئين گلشن ميں

 نئی حد بندياں


نئی حد بندياں ہونے کو ہيں آئينِ گُلشن ميں

کہو بُلبل سے اب انڈے نہ رکھے آشيانے ميں

پچھتر لاکھ اک بےکار مد ميں صرف کر ديں گے

رعايا کے لیے کوڑی نہيں جن کے خزانے ميں

جو ارزاں ہے تو ان کی متاع آبرو، ورنہ

ذرا سی چيز بھی بے حد گِراں اس زمانے ميں

ساتھ چل پڑی تنہا ساتھ رہ گئی تنہا

 ساتھ چل پڑی تنہا ساتھ رہ گئی تنہا

کتنی با وفا نکلی میری بے بسی تنہا

وقت پھر مہرباں ہے کٹ گئے سبھی ساتھی

زندگی کی راہوں میں رہ گیا کوئی تنہا

آپ کی نوازش ہے، آپ کی توجہ سے

سرگراں ہے برسوں سے ایک اجنبی تنہا

مسافروں کے لئے سازگار تھوڑی ہے

 مسافروں کے لیے سازگار تھوڑی ہے

شجر ببول کا ہے، سایہ دار تھوڑی ہے

یہ کھینچ تان تو حصہ ہے دوستی کا میاں

تعلقات میں لیکن درار تھوڑی ہے

اسے بھی ضد ہے کہ شادی کرے گی تو مجھ سے

جنون میرے ہی سر پہ سوار تھوڑی ہے

دکھ کے عالم میں بھی بس ایک سہارا دکھ ہے

 دُکھ کے عالم میں بھی بس ایک سہارا دُکھ ہے

خُوش تو بس یوں ہیں کے اس بار تمہارا دکھ ہے

جیت کر لاؤ تو خُوشیوں کا سبب بنتا ہے

ہار جاؤ تو مِرے یار! ستارہ دکھ ہے

آسماں والوں نے اس بار بھی دُکھ بھیجا تھا

آسماں والوں نے اب کے بھی اُتارا دکھ ہے

تخلیق کائنات ہی عنوان نعت ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تخلیقِ کائنات ہی عنوانِ نعت ہے

گردوں ہے وجد میں، تو یہ وجدانِ نعت ہے

الحمد سے ثنا کروں، یٰسین سے درود

یہ جانِ حمدِ پاک ہے، وہ جانِ نعت ہے

اُنؐ کی ثنا میں حرفِ گُماں کا گُزر کہاں؟

قرآنِ بالیقین جب اعلانِ نعت ہے

نہیں ہے ذکر نبی لبوں پر دلوں میں عشق نبی نہیں ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نہیں ہے ذکر نبیؐ لبوں پر دلوں میں عشق نبیؐ نہیں ہے

اگر ہے ایسا تو پھر ہماری یہ زندگی زندگی نہیں ہے

چہل پہل نُور کی جہاں ہے نثار بازارؐ مصر جس پر

تمہیں بتاؤ اے زائرو! کیا مدینے کی وہ گلی نہیں ہے

 اسے خبر ہے اسے پتہ ہے لگا ہے نام نبیؐ کا طغریٰ

ہمارے گھر کی طرف مصیبت اُٹھا کے سر دیکھتی نہیں ہے

عشق حضور زینت سامان نعت ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


عشقِ حضورؐ، زینتِ سامانِ نعت ہے

روشن چراغِ بخت بہ فیضانِ نعت ہے

ہر عالمِ نمو میں ہے خُوشبو حضورؐ کی

"ہر شعبۂ حیات میں امکانِ نعت ہے"

سب عاشقانِ صورتِ محمودﷺ کے لیے

سیرت شۂ عربﷺ کی دبستانِ نعت ہے

جسم و جاں میں منعکس جلوہ تری تنویر کا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جسم و جاں میں منعکس جلوہ تری تنویر کا​

کیا تشکر ہو سکے بندے سے اس تقدیر کا​

عبد ممکن کے لیے اے ہستئ واجب تِری​

حمد کہنا بالیقیں لانا ہے جُوئے شیر کا​

تُو موفّق ہو تو تیری حمد کی تطریز ہو​

ورنہ در مغلق رہے تحمید کی تحریر کا

جمال عشق نبی سے حیات روشن ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جمالِ عشقِ نبیؐ سے حیات روشن ہے

تجلیوں سے مِری کائنات روشن ہے

مہک رہے ہیں جو یہ پیرہن گُلابوں کے

صبا کے ہونٹوں پہ تیری ہی بات روشن ہے

وہ جس کو بخشی ہے معراج میرے مولیٰ نے

قسم سے کلمۂ حق میں وہ ذات روشن ہے

Saturday 25 November 2023

لبوں پر اب غم دل کو کبھی سجتا نہیں دیکھا

لبوں پر اب غمِ دل کو کبھی سجتا نہیں دیکھا

رہا یہ درد میرا ہی کہیں بٹتا نہیں دیکھا

مِری پلکوں نے پایا ہے ہنر گوہر چھپانے کا

کسی نے آنکھ سے موتی مِری گِرتا نہیں دیکھا

سبب اپنی انا کے کچھ کہے بِن مر ہی جاتے ہیں

کوئی اب ضبطِ اُلفت میں مگر مرتا نہی دیکھا

مرے وجود میں پیوست غم کے تیروں کو

 مِرے وجود میں پیوست غم کے تیروں کو

خدا بنائے رکھے ہاتھ کی لکیروں کو

خود اپنے گھر میں نہیں آج عصمتیں محفوظ

نگر کے بیچ بھی خطرہ ہے راہگیروں کو

لہٗو دیا ہے، چلو آج دل بھی دے آئیں

دلوں کی سخت ضرورت ہے کچھ امیروں کو

جنوں کی پیروی سے خوش نہیں ہوں

 جنوں کی پیروی سے خوش نہیں ہوں

تِری دیوانگی سے خوش نہیں ہوں

ارادہ تو نہیں ہے خود کشی کا

مگر میں زندگی سے خوش نہیں ہوں

مجھے سُورج سے کچھ شکوہ نہیں ہے

میں اپنی روشنی سے خوش نہیں ہوں

سفر طویل ہو اور رہنما خراب نہ ہو

 سفر طویل ہو اور رہ نما خراب نہ ہو

تو منزلوں کا کبھی ذائقہ خراب نہ ہو

ہم اضطراب میں ہیں جنگ کیسے رُک جائے

تمہیں یہ فکر کے بس قاعدہ خراب نہ ہو

ہر ایک رنگ پھر اس دل کو راس آتا ہے

جو دیکھنے کا اگر زاویہ خراب نہ ہو

وطن کی خدمت بے لوث ہے ہر شخص پر لازم

 خدمت وطن


وطن کی خدمت بے لوث ہے ہر شخص پر لازم

یہی وہ کام ہے جو آدمی کے کام آتا ہے

لگا دی جاتی ہے حبِ وطن میں سر کی بازی بھی

اک ایسا بھی وفورِ جوش میں ہنگام آتا ہے

پلٹنے ہی کو ہے قسمت تمہاری اے وطن والو

تمہارے واسطے یہ عرش سے پیغام آتا ہے

دل کے صدف میں قطرۂ نیسان نعت ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دل کے صدف میں قطرۂ نیسانِ نعت ہے

آسودہ حالِ شہر ہوں، احسانِ نعت ہے

اقلیمِ ہفت میری قلمرو شمار کر

وہ یوں کہ میرے ہاتھ قلمدانِ نعت ہے

یہ بھید مجھ پہ کلمۂ لولاک سے کُھلا

"ہر شعبۂ حیات میں امکانِ نعت ہے"

آنکھ سے ہجر مدینہ میں جو طوفاں نکلا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


آنکھ سے ہجر مدینہ میں جو طوفاں نکلا

اس کا ہر قطرہ دلِ لعلِ بدخشاں نکلا

بارِ اول جو پڑی گنبدِ خضریٰ پہ نظر

صدفِ جاں سے مِری گوہرِ ارماں نکلا

تیرگی چَھٹ گئی، عالم میں اُجالے پھیلے

جب وہ خورشیدِ یقیں، نُور بداماں نکلا

جب سراپا نور کی جلوہ نمائی ہو گئی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جب سراپا نور کی جلوہ نمائی ہو گئی

ضو فشاں وحدانیت روشن اکائی ہو گئی

حشر میں جس وقت چشم مصطفائیؐ ہو گئی

پھر سمجھ لو قید دوزخ سے رہائی ہو گئی

میں تلاوت کر رہا تھا آیتیں قرآن کی

اور نبی پاکؐ کی مدحت سرائی ہو گئی

رب نے کشاد کر دیا دامان نعت ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


رب نے کشاد کر دیا دامانِ نعت ہے

"ہر شعبۂ حیات میں امکان نعت ہے"

ہم ایسے لوگ لائے ہیں ایمان غیب پر

یعنی ہمارے واسطے ایمان نعت ہے

تیرہ شبی میں نور کا مینار انﷺ کا نام

مُردہ دلوں کے درد کا درمان نعت ہے

چلو یہ مانا تمہاری زاہد عبادتوں میں کمی نہیں ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


چلو یہ مانا تمہاری زاہد عبادتوں میں کمی نہیں ہے

مگر نہ جس میں ہو عشقِ احمدﷺ وہ بندگی بندگی نہیں ہے

کہاں ملے گا حسیں یہ جلوہ یہ سبز گنبد یہ پاک روضہ

درِ نبیؐ سے میں جاؤں کیسے ابھی طبعیت بھری نہیں ہے

وسیع ہے مصطفیٰﷺ کی رحمت ہے دائرے میں ہمیشہ امت

شہِ اممﷺ کے کرم کی چادر کہاں بتاؤ تنی نہیں ہے

Friday 24 November 2023

قلب مسرور و منور ہے تیرے پیار کے ساتھ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


قلب مسرور و منور ہے تیرے پیار کے ساتھ

روح کا چہرہ ہے روشن تیرے انوار کے ساتھ

میرا افلاس ہے محرومئ دیدار نبیﷺ

میں غنی ہوں گا فقط دولتِ دیدار کے ساتھ

نعت خوانئ نبیﷺ میرا مقدر ٹھہری

زیست گُلزار ہے کس طالع بیدار کے ساتھ

مجھے اپنا زمانے میں بنا سکتے ہو تو بولو

 مجھے اپنا زمانے میں، بنا سکتے ہو، تو بولو

میرے درد و الم دل میں چُھپا سکتے ہو، تو بولو

وفا، چاہت، محبت اب نہیں ملتی زمانے میں

مجھے ہے بس، طلب ان کی جو لا سکتے ہو تو بولو

پہن کر لال جوڑا میں، تیری راہوں میں بیٹھی ہوں

میرے ماتھے پہ جُھومر اب سجا سکتے ہو تو بولو

ہوا ہوس کی چلی نفس مشتعل نہ ہوا

 ہوا ہوس کی چلی نفس مشتعل نہ ہُوا

جسے یہ بات میسّر ہوئی، خجل نہ ہوا

گُزر چلا مَن و تو سے فضائے ہُو کا حریف

بشر وہی جو گرفتارِ آب و گِل نہ ہوا

یہ اور بات ہے ظالم کی نیند اُڑ جائے

ارادتاً مِرا نالہ کبھی مُخل نہ ہوا

زخم ہمارے وہ سبھی دل کے

زخم ہمارے وہ سبھی دل کے

رفتہ رفتہ بھر گئے آخر

عشق میں جاں دینے والے

وقت پڑنے پہ مُکر گئے آخر

تمہارے دل میں اُترتے اُترتے

تمہارے دل سے اُتر گئے آخر

تمہارے شہر میں تھا بھی تو اک مسافر میں

 تمہارے شہر میں تھا بھی تو اک مسافر میں

سو تھک کے بیٹھ گیا راستے میں آخر میں

میں ہر لحاظ سے سیراب تھا خدا کی قسم

یہ اور بات کہ پیاسا رہا بظاہر میں

حروف ملتے ہی آواز ڈُوب جاتی ہے

جو چُپ رہوں نہ بتاؤ تو کیا کروں پھر میں

نام آقا پر سنبھل کر دیکھنا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نامِ آقاﷺ پر سنبھل کر دیکھنا 

اپنی قسمت کو بدل کر دیکھنا 

خُلد کی وادی میں ہے کیسا مزا

طیبہ کی گلیوں میں چل کر دیکھنا 

تجھ کو لے جائے کبھی شاید ہوا

طیبہ کی خاطر مچل کر دیکھنا 

در مصطفیٰ سے ممکن نہیں سوگوار آئے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


درِ مصطفیٰﷺ سے ممکن نہیں سوگوار آئے

وہ کوئی گدا ہو چاہے کوئی تاجدار آئے

کبھی چاند اور ستارے نہ نظر ملائیں اس سے

جو درِ نبیﷺ سے دامن میں لیے غبار آئے

ہیں بڑے کریمؐ آقا وہ کرم کریں گے سب پر

کوئی مفلس و گدا، یا کوئی شہریار آئے

کچھ اور ہو نہ ہو مجھے عرفان نعت ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کچھ اور ہو نہ ہو مجھے عرفانِ نعت ہے

اب میرے ذمے دیکھ قلمدان نعت ہے

یہ ذکر ہے خدا کا، یہی شان نعت ہے

ذکرِ نبیﷺ ہی اصل میں قرآن نعت ہے

جب سے سجائی محفلِ نعت و درود

میرا ہر ایک لمحہ گلستان نعت ہے

ہر ایک سانس مہکتی ہوئی مری گزرے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہر ایک سانس مہکتی ہوئی مِری گُزرے

تمہاری یاد میں آقاﷺ یہ زندگی گزرے

فقط گدائی نہیں سر نہادۂ در ہے

خمیدہ سر تِرےؐ کوچے سے خُسروی گزرے

مہ و نجوم میں اب تک ہیں اوج کے چرچے

زمانہ ہو گیا افلاک سے نبیﷺ گزرے

والضحیٰ واللیل کی آیات پر انوار سوچ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


والضحیٰ، واللیل کی آیاتِ پُر انوار سوچ

سوچنا ہے تو شبیہِ احمدﷺ مختار سوچ

نعت پاک مصطفیٰﷺ کے واسطے درکار ہے

عشق، پاکیزہ تخیل، عشق میں سرشار سوچ

ماورائے عقل و دانش مصطفیٰﷺ کی رفعتیں

محوِ حیرت عقل ہے بے بال و پر افکار سوچ

Thursday 23 November 2023

چاندی سا گھر تھا جو برف پہ بنا تھا

 چاندی سا گھر


اک چاندی سا گھر تھا

جو برف پہ بنا تھا

زلزلوں میں گِھرا

راحتوں سے نامانوس

اور دُور میں

اپنے شکستہ بھروسوں کی آڑ لیے

شب فرقت مصیبت ہے نہیں تو

 شبِ فُرقت مصیبت ہے، نہیں تو

یہ آہیں کیا شکایت ہے، نہیں تو 

نظر پھر کیوں نہیں ہٹتی ہے اُن سے

اُنہیں پانے کی حسرت ہے، نہیں تو 

اُتاروں عشق کے دریا میں کشتی

تو کیا خود سے عداوت ہے، نہیں تو

اداس آنکھیں بیقرار آنکھیں آئینہ بھلا کیسے دکھائے

 آئینہ


اداس آنکھیں، بے قرار آنکھیں

آئینہ بھلا کیسے دِکھائے

ان میں چُھپے

دُکھ، درد، افلاس کو

ان میں بسی

بُھوک کو، پیاس کو

دیوانگئ شوق کا ساماں سجا کے لا

 دیوانگئ شوق کا ساماں سجا کے لا

ناداں گُہر کوئی سرِ مژگاں سجا کے لا

فنکار تُو اگر ہے تو فن کا دکھا کمال

تصویرِ یار تا حدِ اِمکاں سجا کے لا

گُلشن پہ ہے خزاں کا تسلط تو غم نہیں

دل میں فریبِ حُسنِ بہاراں سجا کے لا

جب سے میرے باغ میں انگور کے دانے لگے

 جب سے میرے باغ میں انگور کے دانے لگے

مجھ کو دنیا میں ہی جنت کے مزے آنے لگے

مے کشوں نے ہی نہیں ڈھونڈا مِرے گھر کا پتہ

شیخ صاحب بھی مجھے اب یاد فرمانے لگے

اک سرور و کیف کا عالم ہے طاری بِن پئے

پیالے سادہ پانی کے بھی مے کے پیمانے لگے

خالق کل کی وہ تنویر کہاں سے لاؤں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


خالقِ کُل کی وہ تنویر کہاں سے لاؤں

یعنی سرکارؐ کی تصویر کہاں سے لاؤں

باندھ رکھا تھا صحابہؓ نے جسے قدموں پر

آہ، ان زخموں کی وہ لیر کہاں سے لاؤں

اُمتِ عاصی کی بخشش میں جو بہتے تھے سدا

چشمِ مازاغ کے وہ نِیر کہاں سے لاؤں

اے وارث امام امم اور کتنی دیر

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اے وارثِؑ امامِ اُممﷺ! اور کتنی دیر

بیٹھیں گے انتظار میں ہم اور کتنی دیر

مولاؑ! برائے سجدہ جبیں کا سوال ہے

پنہاں رہیں گے نقشِ قدم اور کتنی دیر

اے وارثِؑ نجاتِ بشرﷺ! یہ بتائیے؟

دیکھیں گے ہم یہ عہدِ ستم اور کتنی دیر

ہر ناطقہ کے لب پہ ہی عنوان نعت ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہر ناطقہ کے لب پہ ہی عنوانِ نعت ہے

"ہر شعبۂ حیات میں امکانِ نعت ہے"

مُدت سے ہوں سکون کی دولت سے فیض یاب

یہ بھی میں جانتا ہوں کہ احسانِ نعت ہے

جب خود ہی کہہ رہا ہے خدا نعتِ مصطفیٰﷺ

میں کیا بتاؤں دوستو! کیا شانِ نعت ہے

جسے آقائے دو عالم سے محبت نہ ہوئی

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


 جسے آقائے دو عالمﷺ سے محبت نہ ہوئی

ذات اس شخص کی پھر لائق عزت نہ ہوئی

قربت شاہ مدینہﷺ کا جو طالب نہ ہوا

اسے حاصل کبھی اللّه کی قُربت نہ ہوئی

جس طرح شاہ دو عالمؐ کی ہوئی ہے رفتار

ایسی تو بلبل سدرہ کی بھی سُرعت نہ ہوئی

نازاں ہے دل بسا کے محبت رسول کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نازاں ہے دل بسا کے محبت رسولﷺ کی

قسمت سے میں نے پائی ہے نسبت رسولؐ کی

مٹ جائے میری چشمِ تمنا کی بے کلی

یا رب کرا دے مجھ کو زیارت رسولؐ کی

پھیلی ہوئی ہیں جلوۂ جاناں کی تابشیں

روشن جہاں ہے دیکھ کے طلعت رسولؐ کی

Wednesday 22 November 2023

یادوں کے گمنام جزیروں پر کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں

 کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں


یادوں کے گمنام جزیروں پر

جب بیٹھوں میں تنہا

کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں

سوچوں کے ٹھنڈے ساحل پہ

چلوں جو برہنہ پا

کچھ لوگ بہت یاد آتے ہیں

کبھی گیسوؤں پہ غزل لکھی کبھی چشم مے کو سجا دیا

 کبھی گیسوؤں پہ غزل لکھی، کبھی چشمِ مے کو سجا دیا

میری پہ تُو ناز کر،۔ تجھے شہریار بنا دیا

تھا گلی میں بیٹھا سِسک رہا، غمِ یک نفس سے تڑپ رہا

میں نے دُکھ کے بال سنوار کے، اُسے اپنے گھر کا پتہ دیا

سرِ شام ایسی ہوا چلی،۔ کہ چراغِ آرزو بُجھ گئے

فقط اک شرارۂ دل بچا، اُسے میں نے خود ہی بُجھا دیا

تیری چوکھٹ پہ سر جھکاؤں کیا

تیری چوکھٹ پہ سر جھکاؤں کیا

اپنی نظروں سے گِر ہی جاؤں کیا 

جو مجھے دوستوں سے مِلتا رہا

زخم غیروں کو وہ دکھاؤں کیا 

شعر میرے مجھے کریں رُسوا

اب غزل کوئی گنگناؤں کیا؟

خاک صحرا میں اڑاتی ہے یہ دیوانی ہوا

 خاک صحرا میں اُڑاتی ہے یہ دیوانی ہوا

اور بہاروں میں کرے گی چاک دامانی ہوا

پیڑ اُکھڑے، گھر گِرے، آندھی چلی، چھپّر اُڑے

چل پڑی جس وقت آبادی میں دیوانی ہوا

گرمیوں میں مُضطرب تھے لوگ پانی کے لیے

بادلوں کو کر گئی برسات میں پانی ہوا

محبت ہو تو شام غم بھی پر تنویر ہوتی ہے

 محبت ہو تو شامِ غم بھی پر تنویر ہوتی ہے

چمک سی دل میں آنکھوں میں کوئی تصویر ہوتی ہے

نظر آئے بہت مسرور اربابِ چمن مجھ کو

نہیں معلوم کیا اس خواب کی تعبیر ہوتی ہے

یہی تاریکیاں غم کی پیامِ امن لائیں گی

اندھیروں کے پسِ پردہ سحر تعمیر ہوتی ہے

عشق سرکار رلائے تو مزہ آ جائے

  عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


عشقِ سرکارﷺ رُلائے تو مزہ آ جائے

دردِ دل اور بڑھائے تو مزہ آ جائے

جالیاں، گنبد و مینار، در و بامِ حرم

حسرتِ دید مٹائے تو مزہ آ جائے

پل میں سرکارؐ گئے عرش پہ جا کر آئے

نجدی بھی جا کے دکھائے تو مزہ آ جائے

تازگی چھا گئی جب لکھی نعت ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تازگی چھا گئی جب لکھی نعت ہے

زندگی مل گئی جب پڑھی نعت ہے

نُور ہی نُور ہے اب فضا در فضا 

پھر میں کیوں نہ کہوں روشنی نعت ہے 

لوحِ آفاق پر حرفِ آخر وہی

صبحِ تازہ کے جیسی سجی نعت ہے

سر عرش ہے نقشِ پائے محمد

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سرِ عرش ہے نقشِ پائے محمدﷺ

نہ جانے ہے کیا انتہائے محمدﷺ

سمجھتا ہے اکسیر کو بے حقیقت 

جسے مِل گئی خاکِ پائے محمدﷺ

سماتا نہیں اوجِ کِسریٰ نظر میں 

بھری ہے جو سر میں ہوائے محمدﷺ

چلے ہیں سوئے عدم لے کے آرزوئے رسول

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


چلے ہیں سُوئے عدم لے کے آرزوئے رسولﷺ

یہ حوصلہ ہے کہ دم لیں گے رُوبرُوئے رسولﷺ

ہماری شامِ لحد کی یہی ہے صُبحِ اُمید

قدم بہ عرصۂ محشر، نظر بہ رُوئے رسولﷺ

ہیں تخت و تاج ،زر و مال ان کی ٹھوکر میں

رہی ہے جن کے تصوّر میں آبرُوئے رسولﷺ

اے تخیل مدحت آقا کی تعبیرات سوچ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اے تخیل! مِدحتِ آقاﷺ کی تعبیرات سوچ

والضحیٰ، واللیل جیسی آج تشبیہات سوچ

باطہارت ہو کے اے دل! پڑھ محبت سے درودؐ

پیش کرنے کے لیے آقاؐ کو کچھ سوغات سوچ

ربِ ھبلی اُمتی کہتا رہا جو ہر گھڑی

اے خِرد! اس رحمتِ عالمؐ کے احسانات سوچ

Tuesday 21 November 2023

خود سے پوچھے بنا محبت کی

 خود سے پوچھے بِنا محبت کی 

اور بُھگتی سزا محبت کی 

اُس نے تو سرسری سا پوچھا تھا 

میں نے دل سے کہا؛ محبت کی 

پُوچھتا تھا کہ انتہا کیا ہے؟ 

مجھ سے بے انتہا محبت کی 

بتا بے فیض لمحوں کا گزارا کس طرح ہو گا

 بتا! بے فیض لمحوں کا گزارا کس طرح ہو گا

وہ جب اپنا نہیں ہے تو ہمارا کس طرح ہو گا

وہ جتنا ماند پڑتا جا رہا ہے اپنی سوچوں میں

ہمارے لاکھ کہنے پر ستارہ کس طرح ہو گا

ابھی تو سادگی ڈستی ہے اُس کی کافی لوگوں کو

کہ جب وہ ٹھیک سے ہم نے سنوارا، کس طرح ہو گا

تم ہو انجم ہے کہ اک انجمن آرائی ہے

 تم ہو، انجم ہے کہ اک انجمن آرائی ہے

ہم ہیں، اک دشت ہے اور گوشۂ تنہائی ہے

تم خفا، گُل بھی خفا، اہلِ گُلستاں بھی خفا

ہم نے پُھولوں سے محبت کی سزا پائی ہے

اب تجھے میری جفاؤں پہ ہے شکوہ کیوں کر

میں نہیں اہلِ وفا، تُو بھی تو ہرجائی ہے

کاش اس کو بھی بچھڑنے پہ رنج و ملال ہو

 کاش اس کو بھی بچھڑنے پہ رنج و ملال ہو

جیسا ہمارا حال ہوا،۔ اس کا حال ہو

میری دعا ہے ان کا بلندی بنے نصیب

اور دوست چاہتے ہیں کہ میرا زوال ہو

خواہش نہیں کے ساتھ ہو لوگوں کا اژدہام

بس ایک ہو جو دوستی میں بے مثال ہو

نہ کوئی عشق رہا اور نہ محبت ہے تمہیں

 نہ کوئی عشق رہا، اور نہ محبت ہے تمہیں

صاف ظاہر ہے کہ اب مجھ سے عداوت ہے تمہیں

مسئلہ حل نہیں ہو گا کبھی خاموشی سے

لب کو جُنبش دو اگر کوئی شکایت ہے تمہیں

میں تمہیں چھوڑ کے جاؤں یہ نہیں ہو سکتا

تم مجھے چھوڑنا چاہو تو اجازت ہے تمہیں

یا نبی جنت میں بھی لنگر ملے

  عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


یا نبیﷺ جنت میں بھی لنگر ملے

آپؐ کے ہاتھوں سے جو کوثر ملے

پا پیادہ پہنچوں میں دربار تک

"تیرےؐ کُوچے کا اگر رہبر ملے" 

ہو گئی دہلیز انﷺ کی عرش سی

شمس سے بڑھ کر وہاں کنکر ملے

جھکے بہر تعظیم عرش علیٰ تک

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جھکے بہرِ تعظیم عرشِ علیٰ تک

رسائی اگر ہو تِرے نقشِ پا تک

تُو شاہ اُممؐ، خاتم المُرسلیںؐ ہے

گواہی یہ دیتا ہے کوہِ صفا تک

یہ تیرے وسیلے کا اعزاز دیکھا

اجابت پہنچتی ہے فوراً دعا تک

لگتا کلام رب کا یہ عنوان نعت ہے

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


 لگتا کلام رب کا یہ عنوانِ نعت ہے

قرآن رب کا رب کی قسم شانِ نعت ہے

نعتوں کا سلسلہ نہیں رُکنے ہے والا یہ

اعلان اُس جہاں کا بھی اعلانِ نعت ہے

محوِ درود رب ہے فرشتے بھی ساتھ ہیں

گویا کہ ہر گھڑی یہاں فیضانِ نعت ہے

مرے سرکار کا مسکن وہاں ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مِرے سرکار کا مسکن وہاں ہے

"مدینہ رونقِ کون و مکان ہے"

بہت سے انبیاء آئے ہیں، لیکن

کوئی سرکارؐ کے جیسا کہاں ہے

مدینے میں ہیں سرکارِ دو عالمﷺ

مدینہ عظمتوں کا آسماں ہے

ہم بھی اب لکھتے ہیں مدحت آپ کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہم بھی اب لکھتے ہیں مدحت آپﷺ کی

جب سے حاصل ہے عنایت آپﷺ کی

یوں تو لفظوں میں بیاں ممکن نہیں

"سب سے اعلیٰ ہے نبوّت آپﷺ کی"

یہ عقیدہ ہے کہ ایماں کے لیے

شرطِ اوّل ہے محبت آپﷺ کی

کبھی ہیں زمیں پر کبھی آسماں پر محمد محمد

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کبھی ہیں زمیں پر کبھی آسماں پر محمدﷺ محمدﷺ

یہاں بھی ہیں رہبر، وہاں بھی ہیں رہبر محمدؐ محمدؐ

ہے ان کے ہی دم سے یہ رونق جہاں کی

انہیں کے کرم سے یہ رنگینیاں ہیں

ہیں صحرا میں دریا، چمن میں گُلِ تر محمدؐ محمدؐ

جمالِ محمدﷺ ہے نبیوں کا رہبر

Monday 20 November 2023

میرے قرار راحتِ حاصل کے آس پاس

 میرے قرارِ راحتِ حاصل کے آس پاس

اِک پُھول کِھل رہا ہے مرے دل کے آس پاس

اِک آنکھ کے خُمار نے سرشار کر دیا

اِک کشتئ وصال کو ساحل کے آس پاس

میری اُمیدِ شب کے دِیے بُجھ کے رہ گئے

تیرے نجومِ ذات کی جِھلمل کے آس پاس

سردیوں کے موسم تو بہت ضروری ہے

 سردیوں کے موسم میں

جب تُو یاد آتی ہے

سُرمئ اندھیرے میں

آنکھ بھیگ جاتی ہے

نوچ نوچ لیتے ہیں

خار و خس محبت کے

صرف ہجر رہتا ہے

پیش و پس محبت کے

رُوح تک چلے آئے

حاشیے محبت کے

دُور ہوتے جاتے ہیں

زاویے محبت کے

شام بھی ادھوری ہے

رات بھی ادھوری ہے



ذیشان نشتر

آپ نے ایسے دل شکستی کی

 آپ نے ایسے دل شکستی کی

دھجیاں اُڑ گئی ہیں ہستی کی

تیری تصویر سامنے رکھ کر

میں نے کل رات بُت پرستی کی

بُھول بیٹھے ہیں اپنے خالق کو

اور شکایت ہے تنگ دستی کی

یہ جو ٹکڑے ہیں دل ناکام کے

 یہ جو ٹکڑے ہیں دلِ ناکام کے 

پُھول ہیں گویا چراغِ شام کے 

میرے نالوں کی شرر ریزی سے آج 

بُجھ گئے تیور چراغِ شام کے 

دفن اُن کو کر دیا،۔ اچھا کیا 

دل کے ٹُکڑے اور تھے کس کام کے 

داستاں صبر کی غیروں کو سنائی نہ گئی

 داستاں صبر کی غیروں کو سُنائی نہ گئی

جُز رسی دردِ خُدا داد میں پائی نہ گئی

فکرِ آزاد کو پروائے نشیمن کب تک

تہمتِ تنگ دلی مجھ سے اُٹھائی نہ گئی

حرکتِ نفس طلب، اور طلب لامحدود

لُطفِ ساقی ہے کہ یہ پیاس بُجھائی نہ گئی

رحمت کل صاحب کوثر ملے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


رحمتِ کُل صاحبِ کوثرﷺ ملے

فضلِ رب کے خوب تر گوہر ملے

مجھ کو جنت کا پتہ مل جائے گا

"تیرے کُوچے کا اگر رہبر ملے"

بیٹیوں کے زخم سارے بھر گئے

بن کے مرہم جب انہیں سرورؐ ملے

ہے کرم کی انتہا نعت رسول

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہے کرم کی انتہا نعتِ رسولﷺ

رحمتوں کا سلسلہ نعت رسولﷺ

میم کے پردے سے آتی ہے صدا

ہے رضائے کبریا نعت رسولﷺ

یاد طیبہ نے کیا بے چین جب

گنگنایا برملا نعت رسولﷺ

مولیٰ بچائے رکھ مرے افکار کا چراغ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مولیٰ بچائے رکھ مِرے افکار کا چراغ

روشن ہو تاکہ نعت کے اشعار کا چراغ

بزمِ تصورات میں رہتا ہے تابناک

طیبہ کے عکسِ گنبد و مینار کا چراغ

مقبولیت کے چرخ پہ تابندہ ہے سدا

ہر اِک دعائے سیدِ ابرارﷺ کا چراغ

کہتا ہے نعت وہ جسے عرفان نعت ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کہتا ہے نعت وہ جسے عرفانِ نعت ہے

جانانِ جاں ہی شمع شبستانِ نعت ہے

جامی کا سوز دے مجھے سعدی کا رنگ دے

فکر رضا دے یا خدا ارمانِ نعت ہے

الفاظ تول تول کے میزانِ شرع میں

رکھنا قدم سنبھال کے میدانِ نعت ہے

جس سمت دیکھئے ہے عنایت رسول کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جس سمت دیکھیے ہے عنایت رسولﷺ کی

سنگ و شجر پہ ہوتی ہے رحمت رسولؐ کی

بس رب ہی جانتا ہے حقیقت رسولؐ کی

کیسے بیان ہو بھلا عظمت رسولؐ کی

ہے منفرد سبھی سے رسالت رسولؐ کی

لازم ہے ہر نبیؑ پہ اطاعت رسولؐ کی

Sunday 19 November 2023

خوشبو جیسا دل اردو جیسا دل

 ماہیا*/ثلاثی/سہ حرفی/*ہائیکو/تروینی/ترائلے

یہ ہائیکو دو طرح سے ملی ہے، دونوں نقل کر دیں ہیں


اُردو جیسا دل

آؤ دیکھو تم میرا

خُوشبو جیسا دل

٭

خُوشبو جیسا دل

اس کے میٹھے بول

 ماہیا*/ثلاثی/سہ حرفی/٭ہائیکو/تروینی/ترائلے


اس کے میٹھے بول

گائے کوئی پریم دیوانی

آنسوؤں میں گھول


اسلم راجا

شام نے اپنے روپ کی تھالی

 ماہیا٭/ثلاثی/سہ حرفی/*ہائیکو/تروینی/ترائلے


شام نے اپنے رُوپ کی تھالی 

موج کے آگے ایسے اُچھالی 

کونپل کونپل رچ گئی لالی


حنیف اسعدی

جنگل کا خونخوار درندہ کل تھا مرا ہمسایہ

 ماہیا٭/٭ثلاثی/سہ حرفی/ہائیکو/تروینی/ترائلے

کرسی


جنگل کا خوں خوار درندہ کل تھا مِرا ہمسایہ

اپنی جان بچانے میں جنگل سے شہر میں آیا

شہر میں بھی ہے میرے خون کا پیاسا اک چوپایہ


حمایت علی شاعر 

میری محبوبہ مجھ سے پوچھتی ہے

 میری محبوبہ مجھ سے پوچھتی ہے


میری محبوبہ مجھ سے پوچھتی ہے؛

‘میرے اور فلک کے بیچ کیا فرق ہے؟’

فرق یہ ہے، میری جان

کہ جب تم ہنستی ہو

میں آسمان کو بھول جاتا ہوں

اے دل مضطر ہیں یہ نالے عبث

  اے دلِ مُضطر ہیں یہ نالے عبث

شکوۂ جاں! تیرے مقالے عبث

پلکیں ابرُو نین لب کافی ہیں بس

خنجر برچھی تیغ اور بھالے عبث

آنکھیں دیتی ہیں مجھے جامِ شراب

ساقیا! تیرے سبھی پیالے عبث

جب حسینہ ملا کرے کوئی

 زعفرانی غزل


جب حسینہ ملا کرے کوئی

اپنا نمبر دیا کرے کوئی

چار کُڑیوں سے پیار ہے اس کو

اس سے بولا حیا کرے کوئی

اپنی بیگم نہ منہ لگائے جب

کیا کسی کا گِلہ کرے کوئی

نیا زمانہ روایات میں ملا مجھ کو

 نیا زمانہ روایات میں مِلا مجھ کو

سراغ قحط کا برسات میں ملا مجھ کو

یقین، قلب و نظر کا فریب ہوتا ہے

مِرا خدا مِرے شبہات میں ملا مجھ کو

میں چاہتا تھا کہ اوقات دیکھ لوں اس کی

پھر ایک روز وہ اوقات میں ملا مجھ کو

عذاب جاں تھا ترا غم کہ جو سہا نہ گیا

 عذابِ جاں تھا تِرا غم کہ جو سہا نہ گیا

مِرے انا تھی کھڑی درمیاں، کہا نہ گیا

مِرے خلوص نے کتنی گواہیاں دے دیں

مِرا نصیب، مِرے حق میں فیصلہ نہ گیا

انا کی جنگ میں حاصل نہ ہو سکا کچھ بھی

تمام عمر تعلق کا فاصلہ نہ گیا

دل ٹوٹ چکا تار نظر ٹوٹ رہا ہے

 دل ٹوٹ چکا، تارِ نظر ٹُوٹ رہا ہے

قسطوں میں مسافر کا سفر ٹوٹ رہا ہے

ہر روز بدلتا ہے نیا رنگ زمانہ

ہر شخص بہ اندازِ دِگر ٹوٹ رہا ہے

تُو غور سے دیکھے تو یہ معلوم ہو تجھ کو

جو کچھ ہے تِرے پیش نظر ٹوٹ رہا ہے

دل جو عشق شہ لولاک سے آباد نہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دل جو عشقِ شہِ لولاکﷺ سے آباد نہیں

دل وہ ہوتا ہے زمانے میں کبھی شاد نہیں

اذھبو کہنے کا مقصد ہے یہی محشر میں

کوئی بھی ان کے سوا صاحبِ امداد نہیں

صرف اک بار مجھے اذنِ مدینہ مل جائے

ماسوا اس کے کوئی سینے میں فریاد نہیں

غبار رہ رفتگاں رہ گیا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


غُبارِ رہِ رفتگاں رہ گیا 

تصور میں اک کارواں رہ گیا

ستاتی رہی لحنِ اکبرؑ کی یاد 

اسیروں میں ذکرِ اذاں رہ گیا

جلے اس طرح سے خیامِ حرم 

زمیں رہ گئی، آسماں رہ گیا

بہر تعظیم فرشتوں کے بھی لشکر نکلے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بہرِ تعظیم فرشتوں کے بھی لشکر نکلے

پنجتن پاک جو اوڑھے ہوئے چادر نکلے

حکم فرما دیں حسینؑ ابنِ علیؑ تو فوراً

کرنے سیراب بہتّر کو سمندر نکلے

خانۂ کعبہ سے آنے لگی پیہم یہ صدا

دِیں بچانے کے لیے دِین کے رہبر نکلے

خوب آیا مجھے جنت کی بھی جنت کا خیال

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


خوب آیا مجھے جنت کی بھی جنت کا خیال

یعنی محبوبﷺ خداوند کی تُربت کا خیال

بلبلیں، دل کی مِرے، وجد میں آ جاتی ہیں

جب بھی آتا ہے مجھے آپؐ کی مِدحت کا خیال

ڈر ستانے لگا جب خاورِ محشر کا مجھے

مہرباں ہو گیا پھر چادرِ رحمت کا خیال

ترے گنبد کو دیکھیں اور ترے مینار کو دیکھیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تِرے گنبد کو دیکھیں اور تِرے مینار کو دیکھیں

مدینے میں پہونچ کر ہم تِرے دربار کو دیکھیں

خِرد کی آرزو ہے مطلعِ انوار کو دیکھیں

"نگاہوں کی تمنا ہے رخِ سرکار کو دیکھیں"

پہونچ جائیں مقدر سے کبھی ہم بھی مدینے میں

تِری گلیوں کو دیکھیں اور در و دیوار کو دیکھیں

Saturday 18 November 2023

عالمی رہنماؤں کو لیکن امن کا راستہ ہی یاد نہیں

 عالمی رہنماؤں سے


عالمی رہنماؤں کی ہو خیر

جن کے کاندھے پہ ساری دنیا کی

ذمے داری کا بوجھ ہے یوں بھی

کون سی کمپنی کو لانا ہے

کون سی مٹا کے چھوڑنا ہے

اسلحے کے یہ سب کے سب انبار

بھیڑ میں گونگوں کی پہچان بنانے کے لیے

 بھیڑ میں گُونگوں کی پہچان بنانے کے لیے

حوصلہ چاہیے آواز اُٹھانے کے لیے

دِین انساں کی بھلائی کے لیے آیا تھا

رہ گیا اب یہ فقط کھانے کمانے کے لیے

پیار کو بُھولنا آسان نہیں ہے صاحب

مُدتیں لگتی ہیں اک شخص بُھلانے کے لیے

تلخ کر لیں زندگی کیوں فکر‌ مستقبل سے ہم

 تلخ کر لیں زندگی کیوں فکر‌ مستقبل سے ہم

باز آئے اس جنون سعیٔ لا حاصل سے ہم

یہ حرم یہ دیر یہ ہوش و خِرد کی گمرہی

ہر قدم کچھ دور ہی ہوتے گئے منزل سے ہم

انتہائے شوق میں ڈوبے ہوئے کھوئے ہوئے

تیری محفل میں بھی کتنی دور ہیں محفل سے ہم

یہ تیز گام جو طوفاں دکھائی دیتا ہے

 یہ تیز گام جو طوفاں دکھائی دیتا ہے

مجھے تباہی کا امکاں دکھائی دیتا ہے

کسی کو عشق یہ آساں دکھائی دیتا ہے

ہمیں تو جان کا نقصاں دکھائی دیتا ہے

جہاں سے درد ملا در وہ چھٹ نہیں سکتا

وہیں پہ درد کا درماں دکھائی دیتا ہے

سنتے ہیں وفا کے رستے میں ہم تم کبھی منزل پا نہ سکے

 سنتے ہیں وفا کے رستے میں ہم تم کبھی منزل پا نہ سکے

اک ڈور جو پہلے اُلجھی تھی، ہم آج تلک سُلجھا نہ سکے

جب فصل بہاراں آئی تھی کچھ خواب بُنے تھے دونوں نے

ہم عہدِ وفا پر قائم ہیں،۔ ہاں آپ کرم فرما نہ سکے

یہ لالہ و گُل رنگین قبا میرے ہی لہو سے آج بھی ہیں

وہ آنکھ ہمیں دِکھلاتے ہیں جو آنسو بھی چھلکا نہ سکے

دیکھنا ہو جو قمر اس کا سراپا دیکھو

دیکھنا ہو جو قمر، اس کا سراپا دیکھو

گل کے پیکر میں مِرے یار کا چہرہ دیکھو

تم نے جو دیکھنا ہو چاند جھروکوں سے کبھی

شب کو حجرے سے کبھی اس کا نکلنا دیکھو

تیرا ہی نام لیے جاتا ہے دھک دھک میں یہ دل

کتنا پُر کیف ہے دھڑکن کا ترانہ دیکھو

آخری بار جب ملے تھے ہم

 آخری بار جب ملے تھے ہم

میں نے اس کو بتا دیا نشتر

عمر بھی کی جُدائیوں کے عِوض

چند لمحوں کا وصل کیا معنی

شوخ خوابوں کے بیج بونے پر

تلخ یادوں کی فصل کیا معنی

ہوائے دوست میں فکر صراط کیا کرتے

 ہوائے دوست میں فکرِ صراط کیا کرتے

زمیں پہ پاؤں نہ تھے احتیاط کیا کرتے

شراب نام ہے خود ساختہ تغافل کا

خرد کو آگ لگی تھی نشاط کیا کرتے

جو ہم نشیں تھے گُل و خار کہہ دیا، ہمسر

فریبِ عہد ہے یہ، بے بساط کیا کرتے

کاسے میں ایک فقیر کے رکھا گیا مجھے

 کاسے میں ایک فقیر کے رکھا گیا مجھے

صدقہ سمجھ کے دل سے اُترا گیا مجھے

اک عشق رفتہ رفتہ ہنستا گیا مجھے

اک ہجر اپنے آپ میں کھاتا گیا مجھے

مثلِ گُلاب شاخ سے توڑا گیا مجھے

پھر یوں ہُوا، کتاب میں رکھا گیا مجھے

یہ ماہ و سال کی گردش یہ میری تنہائی

 تمہارے بغیر


یہ ماہ و سال کی گردش یہ میری تنہائی

یہ زندگی کا سفر،۔ اور یہ آبلہ پائی

بہت حسیں ہے یہ منظر مگر تمہارے بغیر

مِرے وجود پہ ہر دم ہے مُردنی چھائی

اگرچہ عام ہے فطرت کا حسن ہر جانب

مِرے لیے تو کشش اس میں ہے نہ زیبائی

دل میں جب عشق رسالت کا خیال آتا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دل میں جب عشقِ رسالتﷺ کا خیال آتا ہے

نُور آنکھوں میں، مِرے رُخ پہ جمال آتا ہے

حُسن والے بھی نظر آتے ہیں پھیکے پھیکے

سامنے ان کے جب آقاﷺ کا بلالؓ آتا ہے

جب تو کہتا ہے مِرے آقاﷺ کو اپنے جیسا

تیری باتوں پہ مجھے نجدی جلال آتا ہے

اس کا دل ہوتا زمانے میں کبھی شاد نہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اس کا دل ہوتا زمانے میں کبھی شاد نہیں

جس کا دل یار کی الفت سے ہے آباد نہیں

جن کے سینے میں ہے محبوبؐ خدا کی الفت

وہ کبھی ہوتے زمانے میں ہیں برباد نہیں

جو نبیؐ نے ہے کہا کرتے ہیں دیوانے وہی

اپنی جانب سے وہ کچھ کرتے ہیں ایجاد نہیں

ذکر سرکار کا مولیٰ نے کھلایا ہے گلاب

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ذکر سرکارﷺ کا، مولیٰ نے کھلایا ہے گُلاب

کیسے پھر ختم ہو اس گل کا کبھی حُسن و شباب؟

یا نبیﷺ! آپ کی گستاخی کرے ہے جو بھی

اس پہ نازل ہو خداوند تعالیٰ کا عذاب

آپﷺ نے رحمت عالمﷺ کا لقب پایا ہے

ہر طرف برسا حضورﷺ آپ کی رحمت کا سحاب

مصطفیٰ کے وصف میں تو ہر گھڑی ہر آن سوچ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مصطفیٰؐ کے وصف میں تو ہر گھڑی ہر آن سوچ

فکر کی نازک گھڑی ہے فکر کر انسان سوچ

فکرِ حساںؓ، جزبِ سعدی، سوزِ رومی و رضا

یوں بزرگوں کی روش پر نعت کا عنوان سوچ

موسیٰؑ و عیسیٰؑ و آدمؑ، یوسفؑ و نوحؑ و خلیلؑ

سب کے وہؐ حاجت روا ہیں، ایسے ہیں ذی شان سوچ

نہیں ہے یوں بھی اے میرے آقا کہ پیاس مجھ کو لگی نہیں ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نہیں ہے یوں بھی اے میرے آقا کہ پیاس مجھ کو لگی نہیں ہے

تمہی پلاؤ گے روز محشر اسی لیے میں نے پی نہیں ہے 

تمہاری نظروں کے جام پینے میں مر کے پہنچا یہاں تلک ہوں

ذرا تو ٹھہرو لحد میں آقاﷺ کہ پیاس اب تک بجھی نہیں ہے

کرم ہے ہم پر خدا کا کیسا کہ ہم کو اُمت مییں ایسی بھیجا

اُمم میں خیر اُلامم ہے اُمت، نبیﷺ کے جیسا نبیؑ نہیں ہے

Friday 17 November 2023

عشق بدر منیر ہو جاؤں

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


 عشق بدرِ منیر ہو جاؤں

دو جہاں سے امیر ہو جاؤں

الفتِ شاہﷺ کا لبادہ پہن

میں بھی انؐ کی اسیر ہو جاؤں

اسوۂ مصطفیٰؐ پہ چل کر میں

خوب روشن ضمیر ہو جاؤں

ہر بڑے سے بڑی ہے بڑائی تری

ہر بڑے سے بڑی ہے بڑائی تِری

عرش سے بھی پرے ہے رسائی تری

اس قدر رب نے عظمت بڑھائی تری

مدح خواں ہو گئی کُل خدائی تری

جب اُٹھے ہاتھ میرے دُعا کے لیے

میں نے مانگی خدا سے گدائی تری

فاصلے منزلوں میں بدل دیجیے

 فاصلے منزلوں میں بدل دیجیے

آ کے فرعون سارے کچل دیجیے

منتظر ہیں کھڑے جان دینے کو سب

فیصلہ بھی تو کوئی اٹل دیجیے

امن کی راہ میں جو رکاوٹ بنے

سر اُٹھاتے ہی کچل دیجیے

بیٹھے بیٹھے پریشانیاں بڑھ گئیں

 بیٹھے بیٹھے پریشانیاں بڑھ گئیں

دل لگایا تو تنہائیاں بڑھ گئیں

پل دو پل کی ملاقات سے کیا ملا

اور بھی دل کی بیتابیاں بڑھ گئیں

تم کو تکنے کا اک فائدہ یہ ہوا

میری آنکھوں کی بینائیاں بڑھ گئیں

وہ زخم ملے روح کو پتھر کے صنم سے

 وہ زخم ملے روح کو پتھر کے صنم سے

کرتے ہیں شب و روز وضو دیدۂ نم سے

افسوس جوانی میں کمر جُھک گئی اُس کی

حیرت ہے کہ وہ ہار گیا، رنج و الم سے

راس آ گئی صحرا کو مِری اشک فشانی

اشجار سکوں پاتے ہیں اکثر مِرے غم سے

مجھ کو کچھ رنج نہیں ملتے ہیں حرمان نئے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مجھ کو کچھ رنج نہیں ملتے ہیں حرمان نئے

نعت کی شکل میں مل جاتے ہیں درمان نئے

ایک اک لفظ میں قرآن کے پوشیدہ ہیں

یا نبی آپﷺ کی توصیف کے عنوان نئے

تلووں کے بوسے بھی لوں اور تکوں رخ ان کا

قلبِ جبریل میں ہیں دیکھیے ارمان نئے

کس قدر ذات ہوئی آپ کی ذیشان حضور

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کس قدر ذات ہوئی آپؐ کی ذیشان حضورﷺ

آپ کی مدح میں مصروف ہے قرآن حضورﷺ

دیجیے طرز ثناء، صدقۂ حسانؓ حضورﷺ

نعت گوئی کا ہے دل میں مِرے ارمان حضورﷺ

مجھ سے ناچیز کو ہے آپ کی امت میں رکھا

مجھ پہ یہ رب دو عالم کا ہے احسان حضورﷺ

نور مجسم فخر دو عالم صلی اللہ علیہ و سلم

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نورِ مجسم، فخرِ دو عالم صلی اللہ علیہ و سلم

آپؐ کے ہوتے کیوں ہو ہمیں غم صلی اللہ علیہ و سلم

دونوں جہاں کے آپؐ ہیں مالک، آپؐ کے جیسا کوئی نہیں

کہتے رہیں گے دار پہ بھی ہم، صلی اللہ علیہ و سلم

ہوتی ثنا ہے جب بھی نبیؐ کی نور کی بارش ہوتی ہے

کیوں نہ کریں پھر ان کی ثنا ہم، صلی اللہ علیہ و سلم

درد دل کیا کہیں رستے میں پڑا ملتا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دردِ دل کیا کہیں رستے میں پڑا ملتا ہے؟

حق کے محبوبؐ سے نسبت ہو تو آ ملتا ہے

دل کا کیا حال ہو حاصل جو حضوری ہو جائے

اُسﷺ کی فرقت میں تڑپنے سے مزا ملتا ہے

کچھ خبر بھی ہے تجھے نان و نمک کے سائل؟

اُسﷺ کے کُوچے میں گدائی سے خدا ملتا ہے

اے محمد اے سوار توسن وقت رواں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اے محمدﷺ، اے سوارِ توسنِ وقتِ رواں

اے محمدﷺ، اے طبیبِ فطرت و نباضِ جاں

اے محمدﷺ، اے فقیہِ نفس و نقادِ جہاں

موت کو تُو نے وہ بخشی آب و تابِ جاوداں

زندگانی کے پجاری موت پر مرنے لگے

لوگ پیغامِ اجل کی آرزو کرنے لگے

Thursday 16 November 2023

بچھڑتے لمحے وہ مجھ سے کہہ رہا تھا

 بچھڑتے لمحے وہ مجھ سے کہہ رہا تھا

میری دعا ہے کہ تم عمرِ خضر پاؤ

اسے تو یہ خبر ہی نہیں کہ

اسی اک لمحے میں، میں مر گئی تھی

جب اس سے میں بچھڑ رہی تھی


رفعت انجم

عشق پتلی سکیڑ دیتا ہے

عشق پُتلی سکیڑ دیتا ہے

ہجر بخیے ادھیڑ دیتا ہے

ظلم کرتا ہے بھاگتا پانی

پیڑ جڑ سے اُکھیڑ دیتا ہے

عشق پتھر ہے جب بھی گرتا ہے

شیشۂ دل تریڑ دیتا ہے

ہر زباں پہ فسانہ انہیں کا

 ہر زباں پہ فسانہ انہیں کا

لوگ ان کے، زمانہ انہیں کا

ہے گُلابوں میں رنگت انہیں کی

خُوشبوؤں میں ٹھکانہ انہیں کا

چاندنی کا ملائم اُجالا

چاند کا مُسکرانا انہیں کا

دل تو اک شخص کو نخچیر بنانے میں گیا

 دل تو اک شخص کو نخچیر بنانے میں گیا

ساز دل نغمۂ دل گیر بنانے میں گیا

رات اک خواب جو دیکھا تو ہوا یہ معلوم

دن بھی اس خواب کی تصویر بنانے میں گیا

پرتوِ خانۂ موہوم غنیمت تھام مگر

وہ بھی اک نقشۂ تعمیر بنانے میں گیا

ارمان نکلتے دل پر فن کے برابر

 ارمان نکلتے دلِ پُر فن کے برابر

ویرانہ جو ہوتا کوئی گُلشن کے برابر

کیوں اہلِ نظر ایک ہے دونوں کی طبیعت

سُنبل نے جگہ پائی جو سوسن کے برابر

میں دام پہ گِرتا نہیں اے ذوقِ اسیری

ہاں کوئی قفس لائے نشیمن کے برابر

لاریب یہاں اور عقبٰی میں اک ان کے کرم کا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


لا ریب یہاں اور عقبٰی میں اک ان کے کرم کا سایہ ہے

محبوبِ خداﷺ رحمت بن کر ہر دو عالم پر چھایا ہے

جو خلقِ خدا کا ہے سرورﷺ ہے حشر کے داور کا دلبر

وہ حُسنِ سراپا، نازشِ کُل، اہلِ دل کا سرمایہ ہے

ہیں خُلق پہ انس و جاں قرباں، ایک ایک ادا کے متوالے

اوصافِ نبیﷺ کی خُوشبو نے سارا عالم مہکایا ہے

ہے امت رسول سے جنت بھری ہوئی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہے اُمتِ رسولﷺ سے جنت بھری ہوئی

جنت میں ہے رسولﷺ کی امت بھری ہوئی

معمور دل ہے یادِ شہِ مشرقینﷺ سے

اس گھر میں دو جہاں کی ہے دولت بھری ہوئی

میں افصح العربﷺ کا ثناء گو ہوں دوستو

کیوں کر نہ ہو سخن میں فصاحت بھری ہوئی

حقیقت میں وہ لطف زندگی پایا نہیں کرتے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


حقیقت میں وہ لطف زندگی پایا نہیں کرتے

جو یاد مصطفیٰؐ سے دل کو گرمایا نہیں کرتے

زبان پر شکوہِ رنج و الم، لایا نہیں کرتے

نبیؐ کے نام لیوا، غم سے گھبرایا نہیں کرتے

محمدﷺ مصطفیٰؐ کے باغ کہ پھول ایسے ہیں

یہ بے پانی کے تر رہتے ہیں، مُرجھایا نہیں کرتے

نام نبی تو ورد زباں ہے ناؤ مگر منجدھار میں ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نامِ نبیؐ تو وردِ زباں ہے ناؤ مگر منجدھار میں ہے

سوچ رہا ہوں اب بھی یقیناً کوئی کمی کردار میں ہے

یٰسیںؐ طٰہٰؐ شان ہے جس کی رحمتِ عالمؐ جس کا لقب

ہائے وہ سنگ و خشت کی زد پر طائف کے بازار میں ہے

ملکوں ملکوں شہروں شہروں دیکھ چکے ہیں ہم لیکن

ایسا رنگ و نور کہاں جو کوئے شہِ ابرارﷺ میں ہے

شہر وفا کی دید ہے بندے کی آرزو

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


شہرِ وفا کی دید ہے، بندے کی آرزو

محبوبﷺ کے مقام کو تکنے کی آرزو

آداب، اے حضورؐ! کہ لازم ہے کچھ شعور

ہے شہرِ دلربا میں جو جینے کی آرزو

یہ وہ مقامِ ناز ہے جس کے عروج پر

ملتی ہے ہر عروج کو ڈھلنے کی آرزو

Wednesday 15 November 2023

ہرکارہ سیاں لایا جوہی کے پھولوں کی ڈالی

 ٹپہ ماہیا/ثلاثی/سہ حرفی/٭ہائیکو/تروینی/ترائلے


ہرکارہ سیّاں لایا

جُوہی کے پُھولوں کی ڈالی

اور سندیسہ بُھول گیا


میرا جی

اپنی ضد پر اڑی رہی وہ بھی

 ماہیا/ثلاثی/سہ حرفی/ہائیکو/*تروینی/ترائلے

تروینی

اپنی ضد پر اڑی رہی وہ بھی

میں بھی سگریٹ کے کش لگاتا رہا

دونوں جلتے رہے محبت میں


زعیم رشید

بنسری توڑ دی گڈرئیے نے کارخانے میں نوکری کر لی

 ماہیا/ثلاثی/سہ حرفی/*ہائیکو/تروینی/ترائلے

نوحہ


بنسری توڑ دی گڈرئیے نے

اور چُپکے سے شہر میں جا کر

کارخانے میں نوکری کر لی


اسلم کولسری

تمہاری بات ابھی گونجتی ہے کانوں میں

ماہیا/ثلاثی/سہ حرفی/ہائیکو/*تروینی/ترائلے


تُمہاری بات ابھی گُونجتی ہے کانوں میں

تُمہارا لمس مِری اُنگلیوں میں شامل ہے

ہمارے بیچ جُدائی کے معنی کچھ بھی نہیں


شوزب حکیم

مخالفت کا نیا اک جواب رکھنا ہے

 مخالفت کا نیا اک جواب رکھنا ہے

کہ سنگ و خِشت کے بدلے گلاب رکھنا ہے

رفاقتوں سے تِرا دل بھی بھر گیا ہو گا

تِری خوشی کے لیے اجتناب رکھنا ہے

گئے دنوں کی حقیقت کو روئیے کب تک

سجا کے پلکوں پہ کوئی تو خواب رکھنا ہے

خزاں کے خوف سے کلیوں کو لرزاں دیکھ لیتا ہوں

 خزاں کے خوف سے کلیوں کو لرزاں دیکھ لیتا ہوں

ہجوم رنگ و بو میں غم کے طوفاں دیکھ لیتا ہوں

 بُھلا بیٹھا ہوں یاد تلخ ایامِ گزشتہ کی

مگر اب بھی کبھی خواب پریشاں دیکھ لیتا ہوں

تڑپ اُٹھتا ہوں غم سے سینہ چاکانِ گُلستاں کے

گُلوں کو دیکھ کر اپنا گریباں دیکھ لیتا ہوں

کوئی تو رہتا ہے میرا اس طرف

 ہر قدم اُٹھتا ہے سیدھا اُس طرف

کوئی تو رہتا ہے میرا اس طرف

آدھا دریا ساتھ چلتا ہے مِرے

اور باقی آدھا دریا اس طرف

پُھول رکھنا اس کے قدموں میں صبا

جو بھی رہتا ہے ہمارا اس طرف

اے جان وفا اب تو ہی بتا

 اے جان وفا اب تُو ہی بتا


یاد تمہاری جب آئی دل میں آیا گیت لکھوں

ساون کے سنہرے موسم میں تیری اک تصویر لکھوں

زلفین تمہاری شام لکھوں، باتوں کو سنگیت لکھوں

کچھ اور بتا اے جانِ وفا میں تجھ کو کیا کیا چیز لکھوں

صبح بنارس تیرا چہرہ، زُلفیں اودھ کی شام لکھوں

گالوں کو شفق آنکھوں میں چمک، ہونٹوں کو شرابی جام لکھوں

ہر ایک دن تھا اسی کا ہر ایک رات اس کی

 ہر ایک دن تھا اُسی کا ہر ایک رات اُس کی 

مِرے بدن میں رہی مُدتوں حیات اس کی 

مِری کتاب میں اس کا بیان سچ ہی تو ہے 

کہ میرے ذہن پہ چھائی ہوئی ہے ذات اس کی

عجیب خواب دکھایا ہے رات آنکھوں نے

کہ میرے نام سے منسوب ہے برات اس کی

صبر کریں گے جب تک عشق نہیں ہوتا

 صبر کریں گے جب تک عشق نہیں ہوتا

دیکھیں اس کو کب تک عشق نہیں ہوتا

شرکت کچھ تو لازم ہے مطلوب کی بھی

طالب کے مطلب تک عشق نہیں ہوتا

اس کے بعد اماوس بھی تو پڑتی ہے

پورے چاند کی شب تک عشق نہیں ہوتا

یہ کام کر کے دکھایا ہے میں نے چھو کے اسے

 یہ کام کر کے دِکھایا ہے میں نے چُھو کے اُسے

بشر، خدا سے بنایا ہے میں نے چھو کے اسے

کہ دیکھ! آپ ہی قسمت بنانی پڑتی ہے

ہزار بار بتایا ہے میں نے چھو کے اسے

قسم خدا کی اگر اس بدن کی خواہش ہو

بس اپنا مان بڑھایا ہے میں نے چھو کے اسے

محمد نام لکھتی ہوں فضائیں جھوم جاتی ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


محمدﷺ نام لکھتی ہوں فضائیں جُھوم جاتی ہیں

پکاروں اپنے آقاﷺ کو صدائیں جھوم جاتی ہیں

میرے مدنی کی آمد پہ میں جب میلاد کرتی ہوں

صدا میلادﷺ کی سن کر صبائیں جھوم جاتی ہیں

میں جب صل علی پڑھ کر دعائيں رب سے کرتی ہوں

ندائیں رقص کرتی ہیں، دعائيں جھوم جاتی ہیں

حق کا لب پر جاری ہونا جرأت ایمانی ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


حق کا لب پر جاری ہونا جرأتِ ایمانی ہے

زندگی کی قدر کر لو، دوستو! یہ فانی ہے

آپﷺ کی ختمِ نبوت کا یقیں ایمان ہے

اور اس پر شک، شبہ کرنا ہی بے ایمانی ہے

آقا جی کے دشمنوں سے دوستی جائز نہیں

حکم رب کا ہے یہ واضح، اور بیاں قرآنی ہے

Tuesday 14 November 2023

جو ذرے ملے مجھ کو مدینے کے سفر میں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جو ذرے ملے مجھ کو مدینے کے سفر میں

چُن چُن کے وہ سب رکھ لیے دامانِ نظر میں

بیٹھا ہوں لیے درد محمدﷺ کا جگر میں

اللہ کی رحمت سے ہے سب کچھ مِرے گھر میں

فردوس کے منظر میں، نہ وہ نورِ قمر میں

انوار بھرے ہیں جو مدینے کی سحر میں

بحر و بر پر چھا گئی عظمت رسول اللہ کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بحر و بر پر چھا گئی عظمت رسول اللہؐ کی

مرحبا، یہ شان، یہ شوکت رسول اللہ کی

پیروی باطل کی اور مِدحت رسول اللہ کی

کیا منافق ہو گئی امت رسول اللہﷺ کی؟

اہلِ ایماں پر ستم کی انتہا کرنے کے بعد

کُفر نے تسلیم کی طاقت رسول اللہ کی

شاہ امم کی ایک نظر نے کس کس پر احسان کیا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


شاہِ اُممؐ کی ایک نظر نے کس کس پر احسان کیا

ذرے کو خورشید بنایا، قطرے کو طوفان کیا

ذہن کو مثبت سوچ عطا کی انساں کو ذیشان کیا

بندوں کو خالق سے ملایا، مشکل کو آسان کیا

اس کی نوازش بے پایاں ہے لوگو جس کی رحمت نے

صحرا کو گلزار بنایا، دھوپ کو سائبان کیا

وقت کے کٹہرے میں کب سے ہوں کھڑی تنہا

 ٹپہ/ماہیا/ثلاثی/سہ حرفی/٭ہائیکو/تروینی/ترائلے


وقت کے کٹہرے میں

کب سے ہوں کھڑی تنہا 

سازشوں کے پہرے میں


رفعت انجم 

رات بالکونی میں بے لباس بیٹھی تھی

 ماہیا/ثلاثی/سہ حرفی/٭ہائیکو/تروینی/ترائلے


چاند چُھپ کے تکتا تھا

رات بالکونی میں

بے لباس بیٹھی تھی


نصیر احمد ناصر

کالے موسم میں مشکل ہو آسان

 ماہیا/ثلاثی/سہ حرفی/٭ہائیکو/تروینی/ترائلے

کالے موسم میں

وعدوں کی زنجیر کٹے

مشکل ہو آسان


خاور چودھری

سب لفظوں کے پل

 ماہیا/ثلاثی/سہ حرفی/ہائیکو/*تروینی/ترائلے


گلشن بلبل گل

چندا سورج یا تارے

سب لفظوں کے پل


رحمت یوسفزئی

نجانے کون سی رنگت ہے یہ محبت کی

 ماہیا/ثلاثی/سہ حرفی/ہائیکو/*تروینی/ترائلے


تمام رات خموشی سے ساتھ بیٹھے رہے

شبِ وصال نے بھی اُلجھنیں بڑھائیں ہیں

نجانے کون سی رنگت ہے یہ محبت کی


شوزب حکیم

شاعر تو پاگل ہوتے ہیں

 شاعر تو پاگل ہوتے ہیں


کہتے ہیں لوک

یہ شاعر تو پاگل ہوتے ہیں

چلو مان لیتے ہیں

کہ شاعر پاگل ہوتے ہیں

پاگل کر دیتی ہے

بے وفائی زندگی کی

الفت میں دل لگی میں غمی میں عذاب میں

 اُلفت میں، دل لگی میں، غمی میں، عذاب میں

تم ہی لگے ہو ہم کو ہمارے حساب میں

ہم آپ پر فدا ہیں،۔ بِلا حُجّت و دلیل

اسے کو ثواب کہیے، یا گِن لیں ٭عِقاب میں

اپنا جو مُدعا تھا وہ ہم عرض کر چکے

اب آپ حُکم اپنا سُنائیں جواب میں

کہاں کھڑے ہیں کہاں ہونا چاہیے تھا ہمیں

 کہاں کھڑے ہیں کہاں ہونا چاہیے تھا ہمیں

یہ نا رسائی کا دُکھ تو نا چاہیے تھا ہمیں

سمیٹ بھی چُکے تعبیریں خوابگاہوں سے وہ

ہم اب یہ سوچتے ہیں سونا چاہیے تھا ہمیں

پہنچ گیا ہے جبیں پر یہ بے نوائی کا داغ

تھا دل میں جب تو اسے دھونا چاہیے تھا ہمیں

تڑپتے دل کو کافی ہے بس اتنا واہمہ رکھنا

 تڑپتے دل کو کافی ہے بس اتنا واہمہ رکھنا

بچھڑنے والا لوٹے گا ہمیشہ حوصلہ رکھنا

چلے جائیں گے ہم بھی دوستو دُنیائے فانی سے

فقط اتنی گُزارش ہے، دُعا کا سلسلہ رکھنا

کہ ہم بدبخت لوگوں میں بس اک یہ ہی بُرائی ہے

دُعائیں دیر سے لگتی ہیں جانی حوصلہ رکھنا

بعد اس کے میرے گھر میں اور کیا رہ جائے گا

 بعد اُس کے میرے گھر میں اور کیا رہ جائے گا

بس کسی کے نام کا پتّھر لگا رہ جائے گا

کان بھر جائینگے میرے خلوتوں کے شور سے

اُس کی یادوں کا پیمبر بولتا رہ جائے

قید کر لے گا کوئی بچہ پروں کو کاٹ کر

آسماں کی سمت طوطا دیکھتا رہ جائے گا

سرحدوں کے درمیاں رکھی ہوئی بندوق نے

 بندوق


سرحدوں

کے درمیاں رکھی ہوئی بندوق نے 

دو دلوں کو آج تک

ایک سینے میں نہیں رہنے دیا

اس طرف والوں نے یوں بھی اس طرف کے عشق میں

پیار کے دو بول کہنے تھے مگر

پھول چاہے تھے خار آئے ہیں

 پھول چاہے تھے خار آئے ہیں

ہم بھی اپنوں سے ہار آئے ہیں

جان ہے تو جہاں ہے، اور ہم

جان بھی اس پہ وار آئے ہیں

چھوڑئیے نا یہ سب گِلے شِکوے

ہم محبت میں یار آئے ہیں

دن تو وہ تھے جو ساتھ تیرے تھے

اور وہ ہم گُزار آئے ہیں


احمد سعید

میری دلجوئی کی زحمت نہ اٹھائے کوئی

 میری دل جوئی کی زحمت نہ اُٹھائے کوئی

رو کے بیٹھا ہوں مجھے پھر سے رُلائے کوئی

میرا سینہ تو یہ چھلنی ہے بہت پہلے سے

زخم اُلفت کا مجھے اب نہ لگائے کوئی

عمر گُزری ہے اسی زخمِ جگر میں میری

التجا ہے مجھے مرہم نہ لگائے کوئی

بے چارگی میں یاں وہاں پھرتے ہیں ہم

 بے چارگی میں یاں وہاں پِھرتے ہیں ہم 

تجھ سے بچھڑ کے بے اماں پھرتے ہیں ہم

ایسے اسیرانِ محبت ہیں تِرے

بن کے تِری ہی داستاں پھرتے ہیں ہم 

کچھ پیر بھی دھرنے کو جا ملتی نہیں

تیرے خیالوں میں کہاں پھرتے ہیں ہم 

میرا لکھا ہر لفظ ایک پھول ہے

 ایک نظم لکھنی ہے

اس گھنگریالے بالوں والی لڑکی کے لیے

جو جوانی کے حسین دنوں میں بھی

اپنی لٹیں سلجھانے کی بجائے

مختلف رنگوں کی پینسلیں لیے

میرے نام کے حروف کی خطاطی میں مصروف ہے

Monday 13 November 2023

احساس ہوا اس کے یوں روٹھ کے جانے پر

 احساس ہوا اس کے یوں رُوٹھ کے جانے پر

مانے گا نہیں شاید وہ آج منانے پر

ملتا تھا بہانے سے اب جانے ہوا ہے کیا

مُشکل سے ملتا ہے گھر اس کے بھی جانے پر

اب حرف شکایت بھی کیا کرتے بھلا ان سے

مجبور ہوئے ہیں ہم اب اس کو بُھلانے پر

کل رات میں نے اپنا قتل کیا

 کل رات

میں نے اپنا قتل کیا

اور لاش

اپنی ہنسی کے پیچھے

چُھپا دی


وسیم عباس

حاسد ایک دن چاندنی کے سحر میں

 حاسد


ایک دن 

چاندنی کے سحر میں

ریت پر اپنا جنوں تحریر کرنے آؤں گا

دوسرے سب خواب، ساری چاہتیں، سارے نشاں

میں سمندر ہوں

بہا لے جاؤں گا

سمندر ڈوبنے والوں کو باہر پھینک دیتا ہے

 سُنو

تم نے کسی ٹھہرے ہوئے نیلے سمندر کو

بہت نزدیک سے جا کر کبھی فُرصت میں دیکھا ہے

نہیں دیکھا؟

چلو اب کے کبھی موقع ملے تو دیکھنا جا کر

تمہاری بے کراں آنکھوں کی وُسعت ہو بہو وہ ہے

ایک چہرہ تمہاری آنکھوں میں

 ایک چہرہ تمہاری آنکھوں میں 

میں نے دیکھا تمہاری آنکھوں میں

جاتے جاتے ہی رہ گیا ہے دوست

کچھ ہمارا تمہاری آنکھوں میں 

تم غزل ہو میر صاحب کی

ریختہ سا تمہاری آنکھوں میں

سکون قلب ہو آنکھوں کی ٹھنڈک روشنی ہو تم

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سکونِ قلب ہو آنکھوں کی ٹھنڈک روشنی ہو تمﷺ

شفیع المذنبیںﷺ ہو، نازشِ پیغمبرى ہو تمؐ

تلاشِ نقشِ پا میں زندگی لو وقف کرتے ہیں

طلب ہو مدعا ہو انحصارِ بندگی ہو تمؐ

معطر زندگی میری ہے بس نامِ محمدﷺ سے

تصور ہو، تخیل ہو، نشاطِ دائمی ہو تمؐ

میں نام لیوا ہوں تیرا تو معتبر کر دے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


میں نام لیوا ہوں تیرا، تُو معتبر کر دے

حیات خوب نہیں ہے تو مختصر کر دے

حصارِ ذات کے زندانِ بے اماں کی خیر

غُبارِ راہ کی صُورت ہی مُنتشر کر دے

دروغِ مصلحت آمیز کے خرابے میں

انا پسند مزاجوں کو دربدر کر دے

کلام اس کا امام الکلام ٹھہرا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کلام اُس کا امامُ الکلام ٹھہرا ہے

مقام اُس کا ہی عالی مقام ٹھہرا ہے

بہت سے گُزرے ہیں پہلے، بہت سے گُزریں گے

غُلام اُس کا ہی ذِی احتشام ٹھہرا ہے

نظر اُٹھا نہ سکے اور نظر مِلا نہ سکے

کہ اُس کی نظروں میں ایسا نظام ٹھہرا ہے

بڑی مشکل یہ ہے جب لب پہ تیرا ذکر آتا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بڑی مشکل یہ ہے جب لب پہ تیرا ذکر آتا ہے

دماغ و دل میں اک خوابیدہ محشر جاگ اٹھتا ہے

ابل پڑتے ہیں سوتے بیکراں جذبِ محبت کے

اُبھر آتے ہیں خاکے تیری صورت تیری سیرت کے

کبھی جی چاہتا ہے تیری معصومی کے گُن گاؤں

کبھی جی چاہتا ہے سادگی کا ذکر کر ڈالوں

Sunday 12 November 2023

وعدوں سے کب تلک ہمیں بہلائیں گے جناب

 وعدوں سے کب تلک ہمیں بہلائیں گے جناب

کب تک ہمارے سر کی قسم کھائیں جناب

اپنا نہیں ہمیں تو ہے بس آپ کا خیال

تنہائیوں میں آپ ہی گھبرائیں جناب

ہجر و وصال دونوں کی لذّت جُدا جُدا

جانے کو جائیں، یہ کہیں کب آئیں جناب

غمگین مناظر کے طلبگار مجھے دیکھ

 غمگین مناظر کے طلبگار مجھے دیکھ 

تیرے لیے ہوتا ہوں میں تیار مجھے دیکھ 

معمار ہی تکتا نہیں تعمیر کی جانب 

تعمیر تو کہتی ہے کہ؛ معمار مجھے دیکھ 

بینائی گھٹا دیتی ہیں سورج کی شعائیں 

اور تُو ہے جو کہتا ہے؛ لگاتار مجھے دیکھ 

فریاد ہے کہ میری نظر سے نہاں رہے

 فریاد ہے کہ میری نظر سے نہاں رہے

اور جلوہ ریز آپ مکاں در مکاں رہے

گھر بے نشاں قفس سے رہائی چمن میں برق

اس بے بسی کے دور میں کوئی کہاں رہے

رُوداد اپنے عشق کی گُونگے کا خواب تھا

تا زیست اپنے راز کے خود رازداں رہے

اے کاش کہ میری راہوں میں بیتے وہ زمانے آ جائیں

 اے کاش کہ میری راہوں میں بیتے وہ زمانے آ جائیں

میں سامنے ان کے بیٹھا ہوں، میرے دوست پُرانے آ جائیں

جو چھوڑ گئے تنہا مجھ کو، میں گیت انہیں کے گاتا ہوں

کسی روز وہ میری راہوں پہ، میرا دل ہی دُکھانے آ جائیں

اِک بار جو دُوری ہو جائے، تو ساتھ وہ چل بھی سکتے ہیں

پر بات کہاں وہ رہتی ہے،۔ وہ لاکھ منانے آ جائیں