ایک چہرہ تمہاری آنکھوں میں
میں نے دیکھا تمہاری آنکھوں میں
جاتے جاتے ہی رہ گیا ہے دوست
کچھ ہمارا تمہاری آنکھوں میں
تم غزل ہو میر صاحب کی
ریختہ سا تمہاری آنکھوں میں
ہو اجازت تو دیکھ لوں میں بھی
ایک سپنا تمہاری آنکھوں میں
میں نے دریافت کر لیا احمد
ایک جزیرہ تمہاری آنکھوں میں
احمد سعید
No comments:
Post a Comment