Monday, 13 November 2023

سمندر ڈوبنے والوں کو باہر پھینک دیتا ہے

 سُنو

تم نے کسی ٹھہرے ہوئے نیلے سمندر کو

بہت نزدیک سے جا کر کبھی فُرصت میں دیکھا ہے

نہیں دیکھا؟

چلو اب کے کبھی موقع ملے تو دیکھنا جا کر

تمہاری بے کراں آنکھوں کی وُسعت ہو بہو وہ ہے

مگر اک فرق ہے پھر بھی

سمندر ڈُوبنے والوں کو باہر پھینک دیتا ہے


میثم علی آغا

No comments:

Post a Comment