Tuesday, 28 November 2023

تمہیں غمزدہ جو دیکھے تو اسے قرار آئے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تمہیں غمزدہ جو دیکھے تو اسے قرار آئے

تمہی چارہ ساز آئے، تمہی غمگسار آئے

وہ لحد میں آ رہے ہیں مِرا منہ نکیرو ڈھک دو

میں دکھاؤں ان کو کیا منہ مجھے ان سے عار آئے

میری موت گر لکھی ہے تِرے در کے آگے آقاؐ

تو یہ آرزو ہے میری مجھے بار بار آئے

در روضہ کے مقابل لکھوں ایک نعت جا کر

وہ گھڑی بھی زندگی میں، مِرے کِردگار آئے

مِرے مصطفےٰؐ کے جیسا کوئی آ سکا نہ ہرگز

یوں تو اس جہاں میں کاشف کئی غمگسار آئے


کاشف بریلوی

عدنان علی

No comments:

Post a Comment