Showing posts with label زاہد رضا. Show all posts
Showing posts with label زاہد رضا. Show all posts

Saturday, 25 December 2021

میں سو جاؤں حمد خدا کرتے کرتے

عارفانہ کلام حمدیہ کلام


میں سو جاؤں حمدِ خدا کرتے کرتے

اٹھوں وِردِ صلِّ علٰی کرتے کرتے

مقدر بنا اور درِ مصطفٰیﷺ پر

پہنچ ہی گئے التجا کرتے کرتے

جفا کاروں میں گِھر کے نادِ علیؑ ہو

وہ تھک جائیں گے خود جفا کرتے کرتے

Thursday, 16 December 2021

جاتے ہی آقا کے بزم عرش یوں اترائی تھی

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


جاتے ہی آقاؐ کے بزمِ عرش یوں اترائی تھی

مثلِ دولہن خُلد کی زیبائش و زیبائی تھی

محفل میلاد اقدسﷺ میں ہوا یہ معجزہ

بُوئے شہر مصطفیٰؐ بادِ صبا لے آئی تھی

گود میں جس کی مِرے سرکار دو عالمؐ پلے

رانیوں شہزادیوں سے اعلٰی تر وہ دائی تھی

Wednesday, 15 December 2021

جو لب پر مرے یا نبی یا نبی ہے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


جو لب پر مِرے یا نبیؐ یا نبیؐ ہے

اسی سے تو ہر بات میری بنی ہے

میں کیوں در بدر جا کے دامن پساروں

نبیﷺ مل گئے اب مجھے کیا کمی ہے

انہیں غیب کا علم رب نے ہے بخشا

نبیﷺ پر عیاں ہر خفی و جلی ہے

Tuesday, 14 December 2021

جب خدا خود مصطفٰی کی ناز برداری کرے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


جب خدا خود مصطفٰیؐ کی ناز برداری کرے

پھر یہ قرآں کیوں نہ اس کی آئینہ داری کرے

اللہ، اللہ، میرا رہبر ایسا ہے گلزار داں

وادیٔ صحرا میں جو تیار پھلواری کرے

پڑگئی جس پہ نبیﷺ کی اک نگاہ التفات

وہ گدا ہو کر شہنشاہوں کی سرداری کرے

Monday, 13 December 2021

سدرہ پہ جا کے بلبل سدرہ ٹہر گئے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


سدرہ پہ جا کے بلبلِ سدرہ ٹہر گئے

میرے نبیِ تو اس کے بھی آگے گزر گئے

محشر میں گونجے گی یہی ہر سمت سے صدا

آقاؐ کدھر گئے؟؟ میرے آقاؐ کدھر گئے؟؟

نامِ نبیﷺ پہ آیا نہ مرنا جنہیں جناب

وہ لوگ اس زمانے میں بے موت مر گئے

Thursday, 19 August 2021

شبیر نے بہشت کا رستہ بتا دیا

 عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ بر امام حسینؑ


دین و حیات میں ہے اہم کیا بتا دیا

کر کے سناں کی چھاؤں میں سجدہ بتا دیا

اللہ کی قسم وہ جہنم میں جائے گا

جس نے مِرے حسینؑ کو مردہ بتا دیا

طیبہ سے کربلا کا سفر کر کے آفریں

شبیرؑ نے بہشت کا رستہ بتا دیا