عارفانہ کلام نعتیہ کلام
جو لب پر مِرے یا نبیؐ یا نبیؐ ہے
اسی سے تو ہر بات میری بنی ہے
میں کیوں در بدر جا کے دامن پساروں
نبیﷺ مل گئے اب مجھے کیا کمی ہے
انہیں غیب کا علم رب نے ہے بخشا
نبیﷺ پر عیاں ہر خفی و جلی ہے
خدا کی قسم لیتے ہی نامِ آقاﷺ
میری روح کو فرحتِ نو ملی ہے
مِرے مصطفٰیﷺ کا دیار اللہ، اللہ
جہاں بے طلب ہو عطا در یہی ہے
میں ہوں خوش مقدر کہ رب کے کرم سے
ملی مجھ کو حسانؓ کی پیروی ہے
کرم ہے یہ احمد رضا کا اے زاہد
جو عشق نبیؐ کی یہ دولت ملی ہے
زاہد رضا بنارسی
No comments:
Post a Comment