Wednesday, 29 December 2021

اللہ اللہ کر بھیا اللہ ہی سے ڈر بھیا

 گیت


اللہ اللہ کر بھیا، اللہ ہی سے ڈر بھیا

اللہ اللہ کر بھیا اللہ ہی سے ڈر بھیا

ہُما ہُما چل بھئی چل ٹُھمک ٹُھمک تا تھئیا


تیرے عشق میں جو بھی ڈوب گیا 

اسے دنیا کی لہروں سے ڈرنا کیا 

اللہ اللہ کر بھیا اللہ ہی سے ڈر بھیا

ہُما ہُما چل بھئی چل ٹُھمک ٹُھمک تا تھئیا


کالیاں بھوریاں کُنڈیاں والیاں

تیری جگالی کرنے والیاں

جسے دریا کا پانی جیون دے

اپنے دریا کی موجوں سے ڈرنا کیا

تیرے عشق میں جو بھی ڈوب گیا 

اسے دنیا کی لہروں سے ڈرنا کیا 

اللہ اللہ کر بھیا، اللہ ہی سے ڈر بھیا

ہُما ہُما چل بھئی چل ٹُھمک ٹُھمک تا تھئیا


گہرائی میں جتنا بھی جاؤں

تجھ کو پاس میں اتنا ہی پاؤں

تیرے عشق میں جو بھی ڈوب گیا 

اسے دنیا کی لہروں سے ڈرنا کیا 

اللہ اللہ کر بھیا، اللہ ہی سے ڈر بھیا

ہما ہما چل بھئی چل ٹھمک ٹھمک تا تھئیا


شبی فاروقی (شعیب فاروقی)

No comments:

Post a Comment