Friday, 31 December 2021

ہم کو راہ عاشقی میں زندگی کا غم نہ تھا

 ہم کو راہِ عاشقی میں زندگی کا غم نہ تھا

مرحلہ در مرحلہ غمِ عاشقی ہی کم نہ تھا

دھیرے دھیرے سیکھ لی ہم نے نگاہوں کی زباں

ان کا اندازِ تکلم بھی بہت مبہم نہ تھا

شہر کا عالم کہ جیسے سب یہاں پتھر کے ہوں

خون انساں بہہ رہا تھا اور کسی کو غم نہ تھا

کیوں چرا لیتے ہیں نظریں آتے جاتے لوگ اب

مے کدے کا ساقیا! پہلے تو یہ عالم نہ تھا

آستانوں پر جبیں سائی مِرا شیوہ نہیں

ماسوا تیرے کسی در پر یہ ماتھا خم نہ تھا

معجزہ تھا آپ کا ہاتھوں کو میرے تھامنا

پھر تو جیسے زندگی میں کوئی پیچ و خم نہ تھا


فرزانہ اعجاز

No comments:

Post a Comment