Thursday 30 December 2021

فیض حسین چار سو جاری ہے آج تک

عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ


فیضِ حسینؑ چار سو جاری ہے آج تک

باطل پہ خوف دیکھ لو طاری ہے آج تک

دستِ حسینؑ چوم نہ پایا تو رو پڑا

تب سے فرات سینہ فگاری ہے آج تک

ہم کو شہادتوں کا نہیں، ظلم کا ہے غم

بس اس لیے یہ نالہ و زاری ہے آج تک

دینِ نبیؐ کو خون سے سینچا حسینؑ نے

اس واسطے یہ فصلِ بہاری ہے آج تک

سجدے میں صبر و شکر کا انداز کیا کہیں

ایسے کسی نے جان نِثاری ہے آج تک

کاشف بقائے دین کو مر مٹ رہے وہ لوگ

سنت امامؑ کی جنہیں پیاری ہے آج تک


کاشف علی ہاشمی

No comments:

Post a Comment