Thursday, 30 December 2021

مشکل جو پڑی کبھی تو پھر اللہ یاد آیا

عارفانہ کلام حمدیہ کلام


مشکل جو پڑی کبھی تو، پھر اللہ یاد آیا

حاجت جو ہوئی کبھی تو، پھر اللہ یاد آیا

غفلت میں ساری زندگی یہ گزار دی تو نے

اب عمر جو کٹ چلی تو، پھر اللہ یاد آیا

صرف اوروں کے لیے روتا رہا زندگی بھر تو

اب زندگی جو گزر گئی تو، پھر اللہ یاد آیا

اب اداس ہو کہ فائدہ آخر ہے کیا غافل

اب نیند جو ہے آنے لگی تو، پھر اللہ یاد آیا

امید رکھ بخشش کی مگر پھر بھی اے اویس

آخر کبھی مشکل پڑی تو پھر، اللہ یاد آیا


اویس رشید

No comments:

Post a Comment