Wednesday, 29 December 2021

دور میں جتنا گیا اتنا وہ نزدیک ہوا

 دور میں جتنا گیا، اتنا وہ نزدیک ہوا

دل نے برجستہ کہا؛ ٹھیک ہوا، ٹھیک ہوا

بے یقینی ہی مِرے کرب کا باعث تو نہیں

ظلمتِ قلب سے تو دن نہیں تاریک ہوا؟

نقص ہے کاریگری میں تِری، ورنہ یہ بتا

جام کے بوجھ سے پیمانہ کبھی لِیک ہوا

پہلے اس پار اُترنے کے لیے پُل سا بنا

پھر وہی پُل مِرے اعمال سے باریک ہوا

اس تعلق کے خزینے میں بچا ہی کیا ہے

اک بھروسہ تھا وہ بھی واصلِ تشکیک ہوا


دانش نذیر دانی

No comments:

Post a Comment