عارفانہ کلام نعتیہ کلام
کرم کی اک نظر ہو جانِ عالم، یا رسول اللہﷺ
تِری امت پہ ہے افتاد پیہم، یا رسول اللّہ
بنایا تھا تمہارے نام سے جو آشیاں ہم نے
گری ہے اس پہ ہو کے برہم ، یا رسول اللہ
بڑے دم خم سےآزادی کی صبحِ نو کو دیکھا تھا
ستم ہے دم رہا اس میں نہ اب خم، یا رسول اللہ
غمِ دنیا، غمِ عقبٰی،۔ غمِ ارضِ وطن ہم کو
جو ہم سےکٹ گئےان کا بھی ہےغم، یا رسول اللّہ
ہمارے سامنے بکھرے ہیں دانے ایک تسبیح کے
بکھرتا ہے کوئی شیرازہ یوں کم، یا رسول اللّہ
کرم ہو ارضِ پاکستان پہ، یا رحمتِ عالمﷺ
سلامی دے رہا ہے سبز پرچم، یا رسول اللّہ
سفینہ آپﷺ کی امت کا گردابِ بلا میں ہے
نہ مونس ہے نہ کوئی اور ہمدم، یارسول اللہ
گدائے حسن تو من کمتریں واصف علی واصف
کرم کر دی کہ بندہ بے قرارم، یا رسول اللّہﷺ
واصف علی واصف
No comments:
Post a Comment