حیرتیں کیسی، اگر ارمان بِکنے لگ گئے
کیسی بستی ہے، جہاں انسان بکنے لگ گئے
اس جگہ سے نسبتوں پہ فخر کرنا ہے مجھے
جِس جگہ پر عدل کے ایوان بکنے لگ گئے
کس نے دنیا کو بنا ڈالا ہے بازارِ ہوس
دِین بکنے لگ گیا، ایمان بکنے لگ گئے
حیرتیں کیسی، اگر ارمان بِکنے لگ گئے
کیسی بستی ہے، جہاں انسان بکنے لگ گئے
اس جگہ سے نسبتوں پہ فخر کرنا ہے مجھے
جِس جگہ پر عدل کے ایوان بکنے لگ گئے
کس نے دنیا کو بنا ڈالا ہے بازارِ ہوس
دِین بکنے لگ گیا، ایمان بکنے لگ گئے
کتنا مشکل ہے مِرے یار محبت کرنا
اور پھر تم سے لگاتار محبت کرنا
کارِ الفت کا صِلہ ہجر ہے اور ہجر فقط
اب کے کرنا بھی ہے بیکار محبت کرنا
تم نے ہر بار محبت ہی تو کی ہے لیکن
میں یہ کہتا ہوں کہ اس بار محبت کرنا