Friday, 16 October 2026

دل نثار مصطفیٰ جاں پائمال مصطفیٰ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دل نثار مصطفیٰﷺ، جاں پائمال مصطفیٰﷺ

یہ اویس مصطفیٰﷺ ہے وہ بلال مصطفیٰﷺ

دونوں عالم تھے مِرے حرف دُعا میں غرق و محو

میں خُدا سے کر رہا تھا جب سوال مصطفیٰﷺ

سب سمجھتے ہیں اسے شمعِ شبستانِ حِرا

نُور ہے کونین کا لیکن جمالِ مصطفیٰﷺ

عالمِ ناسُوت میں، اور عالمِ لاہُوت میں

کوندی ہے ہر طرف برقِ جمال مصطفیٰﷺ

عظمت تنزیہہ دیکھی، شوکتِ تشبیہ بھی

ایک حالِ مصطفیٰؐ ہے ایک قالِ مصطفیٰﷺ

دیکھیے کیا حال کر ڈالے شبِ یلدائے غم

ہاں نظر آئے ذرا صبحِ جمالِ مصطفیٰﷺ

ذرہ ذرہ عالمِ ہستی کا روشن ہو گیا

اللہ اللہ شوکت و شانِ جمالِ مصطفیٰﷺ


اصغر گونڈوی

No comments:

Post a Comment