Tuesday, 6 October 2026

بوجھل ہوں سر پہ بوجھ اٹھایا ہوا تو ہے

 بوجھل ہوں سر پہ بوجھ اٹھایا ہوا تو ہے

مشکل میں ہوں خدا کو بتایا ہوا تو ہے

اور اب تو یار دوست بھی کرنے لگے سوال

کچھ دن سے ایک رنگ سا آیا ہوا تو ہے 

اس نے بھی ایک بیل اگائی ہے اس طرف

ہم نے بھی ایک پیڑ لگایا ہوا تو ہے

محفوظ کر لیا ہے یہ منظر ترے لیے

اس میں ہمارا عکس بھی آیا ہوا تو ہے

کشمیر کی بہار خزاں ایک سی حسیں

اس پر کسی کے حسن کا سایہ ہوا تو ہے


واحد اعجاز میر

No comments:

Post a Comment