Showing posts with label غبار بھٹی. Show all posts
Showing posts with label غبار بھٹی. Show all posts

Tuesday, 28 July 2026

تخریب باغباں کی حقیقت چھپی رہی

 تخریبِ باغباں کی حقیقت چُھپی رہی

جب تک نقاب گُل کی چمن پر پڑی رہی

اُمید ناخُداؤں سے جب تک بندھی رہی

تب تک ہماری ناؤ بھنور میں پڑی رہی

جو جبر و اختیار کے بس میں پڑی رہی

کہیے وہ زندگی بھی کوئی زندگی رہی

Sunday, 26 July 2026

بسی خیال میں اب تیری جلوہ گاہ تو ہے

 بسی خیال میں اب تیری جلوہ گاہ تو ہے

بلا سے آنکھ نہیں ہے مگر نگاہ تو ہے

ہزار شکر عنایت کی اک نگاہ تو ہے

جو روز روز نہیں اب وہ گاہ گاہ تو ہے

حریمِ کعبہ کو گر میں پہونچ سکتا

مگر بُتوں ہی سے اک گونہ رسم و راہ تو ہے

Friday, 24 July 2026

بلند تر ہے فلک سے وقار کوئے رسول

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بُلند تر ہے فلک سے وقارِ کُوئے رسولﷺ

نہ کیوں ہو عرش نشیں خاکسارِ سُوئے رسولﷺ

بہ التجا متمنی ہے چند پھولوں کی

بہارِ خُلد نے دیکھی بہار کوئے رسولﷺ

وہ خاک رہتی ہے تاصبح کہکشاں بہ کنار

جہاں پہ خاک ہو خاکسارِ کوئے رسولﷺ

Monday, 14 December 2020

وہ ابروئے خمدار بدلی ہوئی ہے

وہ ابروئے خمدار بدلی ہوئی ہے

دِلوں کی طلبگار بدلی ہوئی ہے

قدم کو مِلا کر چلو ساتھ اس کے

زمانے کی رفتار بدلی ہوئی ہے

اسیروں کے انداز ناگُفتنی ہیں

سلاسل کی جھنکار بدلی ہوئی ہے