Monday, 14 December 2020

حقیقت مان جانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے

 حقیقت مان جانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے

اسے یکسر بھلانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے

ابھی تو غم کی بھٹی میں یہ مٹی تپ رہی ہے

یہ دل پتھر بنانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے

ابھی تو شاخ ٹوٹی ہے، ابھی یہ زخم تازہ ہے

نئی کونپل کے آنے میں ابھی کچھ دن لگیں گے

ذرا چہرے سےغم کی دھوپ اتری ہے مگر حاطب

لبوں کو مسکرانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے


حاطب صدیقی

No comments:

Post a Comment