Sunday, 27 December 2020

تھرتھراتا ایک صحرا دھوپ رنگ

سبز ہاتھ


چمچماتی سر پہ بے سایہ ببول

تھرتھراتا ایک صحرا دھوپ رنگ

جس طرف جاؤں چلے چلے یہ سنگ سنگ

بے صدا بے آب بارش سلسلہ

دھول شعلہ قطرہ قطرہ آبلہ

سورجوں کے سائے میں چلتے ہوئے

ریگِ صحرا کی طرح جلتے ہوئے

ایک دن ایسا ہوا

صبح جب سو کر اٹھا

ٹھنڈ میں لپٹا ہوا

سائے میں بھیگا ہوا

جا بجا بکھری کھجوریں رس بھری

سر پہ جھکتا مہرباں اک سبز ہاتھ

مل گئی راَہِ نجات

جس طرف جاؤں چلیں اب ساتھ ساتھ

نرم گہرا سایہ اور یہ سبز ہاتھ 


سید صفدر

No comments:

Post a Comment