تم بزدل ہو
اب ہاتھ کو ملنا کیا معنی
اب پچھتاوے کا مطلب کیا
اب آنکھ میں آنسو کیسے ہیں
جب وقت تمہارے ہاتھ میں تھا
جب وقت تمہاری مٹھی میں
تقدیر سنبھالے بیٹھا تھا
تب دل جذبے پتھر کر کے
کچھ راز ان آنکھوں میں بھر کے
تم محفل سے منہ موڑ گئے
تم کتنے رشتے توڑ گئے
شبہ طراز
No comments:
Post a Comment