Sunday 27 December 2020

مانا کہ یہاں اپنی شناسائی بھی کم ہے

 مانا کہ یہاں اپنی شناسائی بھی کم ہے

پر تیرے یہاں رسمِ پذیرائی بھی کم ہے

ہاں تازہ گناہوں کے لیے دل بھی ہے بیتاب

اور پچھلے گناہوں کی سزا پائی بھی کم ہے

کچھ کارِ جہاں جاں کو زیادہ بھی لگے ہیں

کچھ اب کے برس یاد تری آئی بھی کم ہے

کچھ غم بھی میسر ہمیں اب کے ہیں زیادہ

کچھ یہ کہ مسیحا کی مسیحائی بھی کم ہے

کچھ ظلم و ستم سہنے کی عادت بھی ہے ہم کو

کچھ یہ ہے کہ دربار میں سنوائی بھی کم ہے


ضیا ضمیر

No comments:

Post a Comment