زندگی ہے اجل تو تُو بھی نہیں
سوچتا ہوں اٹل تو تُو بھی نہیں
تیرے ہوتے بھی سب خراب ہی تھا
اور، پھر آج کل تو تُو بھی نہیں
اے شگوفوں میں رنگ بھرتے شخص
اس اداسی کا حل تو تُو بھی نہیں
جو تیری جستجو میں چھوڑ دیا
اس کا نعم البدل تو تُو بھی نہیں
جو مجھے خود سے دور کر پائے
اس طرح کا خلل تو تُو بھی نہیں
میں بھی ضوریز کوئی زمزم ہوں
اور پھر گنگا جل تو تُو بھی نہیں
اسامہ ضوریز
No comments:
Post a Comment