جانتے جانتے ہر فرد کو ہے جان لیا
دوستو! ہم نے بھی اب اپنا کہا مان لیا
میرے یاروں نے ملمّع بھی چڑھایا خود پر
پھر بھی پہچاننے والوں نے ہے پہچان لیا
ساری دنیا کو بڑے غور سے دیکھا ہم نے
ایک بھی تم سا نہیں، سارا جہاں چھان لیا
تیرا چرچا بھی حریفوں نے کیا تو ہے اسد
یونہی احباب کا اس شہر میں احسان لیا
اسد اعوان
No comments:
Post a Comment