رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
نظم
سر پہ گھٹری لدی ہے نفرت کی
بوجھ کاندھوں پہ ہے تعصب کا
بغض و کینہ کے ڈھیر ہیں دل میں
اور اک پوٹلی حسد کی ہے
سب سے وزنی منافقت کی عبا
اور چہرے پہ دوسرا چہرہ
اتنے ساماں کا بوجھ ڈھو کر تم
اک قدم بھی اٹھا نہیں سکتے
خیر کی سمت جا نہیں سکتے
ذکیہ غزل
No comments:
Post a Comment