سال کے آغاز سے متعلق شاعری
یکم جنوری ہے نیا سال ہے
دسمبر میں پوچھوں گا کیا حال ہے
بچائے خدا شر کی زد سے اسے
بے چارہ بہت نیک اعمال ہے
بتانے لگا رات بوڑھا فقیر
یہ دنیا ہمیشہ سے کنگال ہے
ہے دریا میں کچا گھڑا سوہنی
کنارے پہ گُم صُم مہینوال ہے
میں رہتا ہوں ہر شام شکوہ بہ لب
مِرے پاس دیوان اقبال ہے
امیر قزلباش
No comments:
Post a Comment