خموشی کا کوئی لہجہ نہیں ہے
ہمیں لگتا ہے پر ایسا نہیں ہے
محبت سب سے اچھی شے ہے لیکن
محبت میں بھی سب اچھا نہیں ہے
یہ میری زندگی اک مسئلہ ہے
مگر یہ مسئلہ میرا نہیں ہے
اسی اک موڑ سے ڈر کے گزرنا
جہاں پر کوئی بھی خطرہ نہیں ہے
بھٹکنے سے ملیں گے سب خزانے
بھٹکنے کا مگر نقشہ نہیں ہے
اٹھا کر لے گیا ہے داد ساری
مِرا وہ شعر جو سچا نہیں ہے
احمد سلمان
No comments:
Post a Comment