رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
معدوم ہوتی تہذیب سے
ایک ساز
اور کچھ گیت لے کر ہم گھٹنوں کے بَل نکلے
اور دریا کے کناروں سے سفر کر کے یہاں آئے
ہم ساز بجاتے ہیں
گیت گاتے ہیں
اور بیج بوتے ہیں
بیج بونے کے بعد
اپنے ہاتھ آسمان کے پاس گِروی رکھوا کے
بارش مانگ لیتے ہیں
رضوان فاخر
No comments:
Post a Comment