Showing posts with label آسناتھ کنول. Show all posts
Showing posts with label آسناتھ کنول. Show all posts

Saturday, 4 December 2021

کیسے زندہ رہ لیتے ہو

 درد کے گہرے سناٹے میں 

قریۂ جاں کے 

بند کواڑ پہ دستک دے کر 

ہلکی سی سرگوشی کر کے 

کوئی تو پوچھے 

اب تک زندہ رہنے والو 

Saturday, 13 November 2021

ایسی کہاں اتری ہے کوئی شام مری جان

 ایسی کہاں اتری ہے کوئی شام مِری جان

اشجار پہ لکھا ہے تِرا نام، مری جان

کٹتے ہیں کہاں ایک سے دن رات یہ موسم

ہے زیست بھی اک حسرتِ ناکام مری جان

کھیتوں میں کہاں اُگتے ہیں لفظوں کے مراسم

حرفوں کی تجارت میں گئے نام مری جان

Tuesday, 9 November 2021

کبھی پکار کے دیکھا کبھی بلائے تو

 کبھی پکار کے دیکھا کبھی بلائے تو

حدود ذات سے آگے نکل کے آئے تو

پلا رہا ہے نگاہوں کو تیرگی کا لہو

فصیل جاں پہ وہ کوئی دیا جلائے تو

سجائے رکھوں گی اپنے گمان کی دنیا

مِرے یقین کی منزل پہ کوئی آئے تو

Friday, 5 November 2021

کاغذ قلم دوات کے اندر رک جاتا ہے

 کاغذ قلم دوات کے اندر رُک جاتا ہے

جو لمحہ اس ذات کے اندر رک جاتا ہے

سورج دن بھر زہر اُگلتا رہتا ہے

چاند کا زعم بھی رات کے اندر رک جاتا ہے

پہلے سانس جما دیتا ہے ہونٹوں پر

پھر وہ اپنی گھات کے اندر رک جاتا ہے

Thursday, 4 November 2021

پھر کسی حادثے کا در کھولے

 پھر کسی حادثے کا در کھولے

پہلے پرواز کو وہ پر کھولے

جیسے جنگل میں رات اُتری ہو

یوں اُداسی ملی ہے سر کھولے

پہلے تقدیر سے نمٹ آئے

پھر وہ اپنے سبھی ہُنر کھولے

Sunday, 19 September 2021

سوچتے رہنے کی اذیت سے بھی نکلے نہیں ہیں

 سوچتے رہنے کی اذیت سے بھی نکلے نہیں ہیں

یہ بھی اچھا ہے کہ غم ہجر کے پھیلے نہیں ہیں

نیم خوابیدہ سی آنکھوں میں شبیہیں بنتے

میرے تکیے پہ پڑے خواب بھی سوتے نہیں ہیں

ورنہ تو وقت کا دریا ہی بہا لے جاتا

ہم تیری یاد کی پگڈنڈی پہ بیٹھے نہیں ہیں

Saturday, 15 May 2021

پھر کسی حادثے کا در کھولے

 پھر کسی حادثے کا در کھولے

پہلے پرواز کو وہ پر کھولے

جیسے جنگل میں رات اتری ہو

یوں اداسی ملی ہے سر کھولے

پہلے تقدیر سے نمٹ آئے

پھر وہ اپنے سبھی ہنر کھولے

Friday, 23 April 2021

انتہا ہونے سے پہلے سوچ لے

 انتہا ہونے سے پہلے سوچ لے

بے وفا ہونے سے پہلے سوچ لے

بندگی مجھ کو تو راس آ جائے گی

تُو خدا ہونے سے پہلے سوچ لے

کاسۂ ہمت نہ خالی ہو کبھی

تُو گدا ہونے سے پہلے سوچ لے