واقف ہیں میرے نالۂ دل کے اثر سے آپ
بے چین ہیں جو صدمۂ درد جگر سے آپ
یہ بھی خبر ہے دل پہ گزرتی ہے میرے کیا
جا تو رہے ہیں پھیرے ہوئے منہ ادھر سے آپ
آرام دن کو اور نہ راتوں کو چین ہے
واقف نہیں ہیں کیا مِری شام و سحر سے آپ
واقف ہیں میرے نالۂ دل کے اثر سے آپ
بے چین ہیں جو صدمۂ درد جگر سے آپ
یہ بھی خبر ہے دل پہ گزرتی ہے میرے کیا
جا تو رہے ہیں پھیرے ہوئے منہ ادھر سے آپ
آرام دن کو اور نہ راتوں کو چین ہے
واقف نہیں ہیں کیا مِری شام و سحر سے آپ
عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
جس کو دیکھو ہے خریدار رسولِ عربیﷺ
مصر سے بڑھ کے ہے بازار رسول عربی
جب خدا خود ہے خریدارِ رسول عربیﷺ
کیوں نہ ہو گرمئی بازارِ رسولِ عربیﷺ
طُور پر دیکھ کے غش جس کو ہوئے تھے موسیٰ
تھا وہ اک پرتوِ رُخسار رسول عربیﷺ
توبہ ستم سے کی مجھے سینہ فگار دیکھ کر
لو انہیں رحم آ گیا حالت زار دیکھ کر
فرط خوشی سے تا سحر غنچۂ دل ہنسا کیا
تیرے گلے میں شام وصل پھولوں کا ہار دیکھ کر
اور نہ کوئی بس چلا اور نہ کچھ بھی ہو سکا
روئے اسیر قید غم جوش بہار دیکھ کر
سودا ہوا ہے جس کو رُخ و زُلفِ یار کا
کیا خوف اس کو گردشِ لیل و نہار کا
کیا پوچھتے ہو حال دلِ بے قرار کا
دھڑکا لگا ہوا ہے غمِ روزگار کا
پھر دیکھیے نہ ایک بھی وعدہ وفا ہوا
پھر اعتبار کچھ نہ رہا اعتبار کا