Thursday, 26 November 2026

گنواؤ مت ہمیں بار دگر نہ آئیں گے

 گنواؤ مت ہمیں بارِ دِگر نہ آئیں گے

کہ ہم گئے تو کبھی لوٹ کر نہ آئیں گے

تِرے بغیر بھی گھر کا کوئی تصوّر ہے؟

جو تُو نہ ہو گا تو سُن ہم بھی گھر نہ آئیں گے

دل انتظار کے آتشکدے میں ہے جب تک

مِری زمیں پہ مِرے منتظر نہ آئیں گے

تم اپنے دِیدۂ دل کو تو وا کرو، ورنہ

وہ ہوں گے سامنے لیکن نظر نہ آئیں گے

میں دیکھ بھال کے اس راہ پر چلا حیدر

مجھے خبر تھی، مِرے ہمسفر نہ آئیں گے


منظور حیدر گیلانی

No comments:

Post a Comment