عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
درُودِ پاک سے ہو گا بھلا زمانے کا
یہ راستہ ہے نصیبا ہُما بنانے کا
میں ہاتھ جوڑ کے رب کے حضُور حاضر ہوں
سبب بنائے گا خُود ہی مدینے جانے کا
مِری مُراد مُجھے مِل ہی جائے گی آخر
وہی ہے مالک و مولا مِرے ٹھکانے کا
کسی کے نام سے، منصب سے خوف کیونکر ہو
میں ڈھنگ جان چکی ہوں خُدا منانے کا
ہُما! بتایا یہی میں نے اپنے بیٹے کو
وہ ہے غلام نبی پاکؐ کے گھرانے کا
ہما شاہ
No comments:
Post a Comment