Thursday, 12 November 2026

رسول اللہ بن کر شافع روز جزا آئے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

سلام

رسول اللہﷺ بن کر شافعِ روزِ جزا آئے

علیؑ دُنیا میں بندوں کے لیے مُشکل کشا آئے

فرشتہ موت کا ہے مُنتظر اُن کو اشارے کا

علیؑ بالیں پہ جب آ جائیں تب حُکمِ قضا آئے

بہم ہیں پنجتن دربار ہے احمدﷺ کی کملی میں

کہو رُوح الامیںؑ سے لے کے تاجِ انما آئے

یزیدیت کے رُخ سے اُٹھ گیا پردہ سیاست کا

رسن بستہ حرم دربار میں جب بے رِدا آئے

اجل کی آرزو میں مر رہا ہوں دم ہے آنکھوں میں

زیارت ہو علیؑ کی گر کہیں جلدی قضا آئے


منور عباس شہاب

شہابِ ثاقب

No comments:

Post a Comment