بِجلیوں کو پالا ہے میں نے اک زمانے سے
روشنی نِکلتی ہے میرے آشیانے سے
جانتا ہوں اس کو میں ہے وہ مصلحت اندیش
ہاتھ تو مِلا لے گا، 💕 دل رہا ملانے سے
کس قدر یہ بہتر ہے قول اہلِ دانش کا
یہ حدیث بھی دیکھو حق ہے ہر زمانے میں
عُمر گھٹتی جاتی ہے جھُوٹی قسمیں کھانے سے
جُرم اور بڑھتے ہیں جُرم کے چھُپانے سے
ذہنِ اہلِ دانش میں پائی ہے جگہ مُخلص
ہر ادب کی محفل میں صرف آنے جانے سے
مخلص مصوری
No comments:
Post a Comment