Friday, 6 November 2026

نہ دوستوں کے درمیان نہ دشمنوں کی زد میں ہوں

 نہ دوستوں کے درمیان نہ دُشمنوں کی زد میں ہوں

میں اپنے ہی سپاہیوں کی گولیوں کی زد میں ہوں

مِرے خلاف اک محاذ تو نہیں کُھلا ہُوا

میں بُزدلوں کی صف میں ہوں، مُنافقوں کی زد میں ہوں

محافظوں کے بھیس میں جو میرے آس پاس ہیں

یہ خُونخوار بھیڑیے ہیں، بھیڑیوں کی زد میں ہوں

مِرا حریف ہارنے کے خوف میں ہے مُبتلا

اسی لیے تو آج کل میں سازشوں کی زد میں ہوں

یہ لوگ اپنے دیس میں یُوں بے اماں کِیے گئے

یہ لوگ جیسے دُشمنوں کے فوجیوں کی زد میں ہوں


مشتاق بخاری

No comments:

Post a Comment