گرداب میں کشتی ہے اور دُور کنارا ہے
اب ڈُوبنے والے کو تنکے کا سہارا ہے
ہم نے بھی ہرے نازک پودوں کی طرح اکثر
ہر دور مُصیبت کا ہنس ہنس کے گُزارا ہے
دل چونک سا جاتا ہے اپنی بھی صدا سُن کر
یادوں کے جھروکوں سے تُو نے بھی پکارا ہے
گرداب میں کشتی ہے اور دُور کنارا ہے
اب ڈُوبنے والے کو تنکے کا سہارا ہے
ہم نے بھی ہرے نازک پودوں کی طرح اکثر
ہر دور مُصیبت کا ہنس ہنس کے گُزارا ہے
دل چونک سا جاتا ہے اپنی بھی صدا سُن کر
یادوں کے جھروکوں سے تُو نے بھی پکارا ہے
غیر کے در پہ تِری آج پذیرائی ہے
’’اب تِرا دُور سے دیدار بھی رُسوائی ہے ‘‘
آج بھی تیرے خیالوں سے بہل جاؤں گا
دل کو بہلانے تِری یاد چلی آئی ہے
رات کی رانی بھلا کیوں نہ ہو پانی پانی
ساتھ میرے جو مہکتی ہوئی تنہائی ہے
ہم جیسے دلِ مُضطر کی طرح زخموں کا مداوا کون کرے
اک چارہ گر! دل کی خاطر پھر طُرفہ تماشا کون کرے
طُوفان سے بچنے کی خاطر ساحل سے تقاضا کون کرے
موسم تو بدلتا رہتا ہے، موسم کا بھروسہ کون کرے
گرداب تلاطم، موج سفر، مستول سفینہ، ساحل ریت
ان سب سے اُلجھنے والوں میں دریا سے کنارہ کون کرے
عالم تِری یادوں کا منظّم تو ہُوا ہے
پھر ایک نیا سلسلہ پیہم تو ہوا ہے
خطرے کے نشاں پر تھا تِرے حُسن کا دریا
ٹکرا کے مِرے عشق سے کچھ کم تو ہوا ہے
"ہندو کی ہے "ہ" جس میں مسلمان کی ہے "م
وہ لفظ کوئی اور نہیں "ہم" تو ہوا ہے
آئی قریب شام تو ایسا لگا چراغ
اپنی ہی روشنی سے نہیں آشنا چراغ
سکتے میں لوگ آ گئے روشن ہُوا خیال
جیسے سبھی کے واسطے منظر ہُوا چراغ
الفاظ ان کے دینے لگے روشنی تمام
تعریف میں چراغ کی جب بھی کہا چراغ