Wednesday, 11 November 2026

لازم ہے اے دل اس کی غلامی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


لازم ہے اے دل اس کی غلامی

جس کا محمدﷺ ہے نامِ نامی

قوسین ادنیٰ منزل ہے جس کی

ہے عرشِ اعلیٰ جس کا سلامی

تخلیقِ اوّل،۔ تکمیلِ آخر

شہکارِ قُدرت ذاتِ گرامی

ہر قول جس کا ہے حرفِ آخر

ہر حُکم پر ہے مہر دوامی

خلوت نشیں و محبوبِ یزداں

روح الامیںؑ ہے جس کا پیامی

کردار ایسا بعثت سے پہلے

دُشمن بھی جس میں پائے نہ خامی

اس کی حکومت حشر تا ابد تک

سب کی حکومت آنی مقامی

اس کی شریعت اس کی حکومت

یہ بھی دوامی، وہ بھی دوامی

مُجھ سے کہاں ہو نعتِ پیمبرﷺ

اس کے لیے تھے قُدسی و جامی


منور عباس شہاب

شہابِ ثاقب

No comments:

Post a Comment