Wednesday, 11 November 2026

سورج کی میزان لیے ہم وہ تھے برف کی باٹ لیے

 سُورج کی مِیزان لیے ہم، وہ تھے برف کی باٹ لیے

اس حالت میں ہم دونوں نے اپنے جِیون کاٹ لیے

ایک ہی گھر میں رہتے تھے ہم لیکن دونوں انجانے تھے

جب اس کا اسے احساس ہوا تو اپنے رستے پاٹ لیے

کوئی گاہک مِل جاتا،۔ تو اچھی قیمت مِل جاتی

بِیچ خرِیداروں کے تھے ہم اپنے ہُنر کی باٹ لیے

راجاؤں کا دور گیا اور ساتھ زمیں داری بھی گئی

لیکن گاؤں کا مُکھیا جیتا ہے نوابی ٹھاٹ لیے

اعظم اس وحشی دُنیا میں ہم نے یہ بھی دیکھا ہے

خُون بہا جو اپنوں کا وہ خُون اپنوں نے چاٹ لیے


امام اعظم

No comments:

Post a Comment