Wednesday, 11 November 2026

دیوانے باغباں کے بنائے ہوئے ہیں لوگ

 دِیوانے باغباں کے بنائے ہُوئے ہیں لوگ

دھوکا بھری بہار کا کھائے ہوئے ہیں لوگ

مِلتی نہیں کہیں بھی متاعِ خلوص اب

کس چیز کی تلاش میں آئے ہوئے ہیں لوگ

کل رات ایک خواب نے چونکا دیا مجھے

ایسے لگا کہ خُوں میں نہائے ہوئے ہیں لوگ

آنکھیں دِکھا رہی ہے انہیں زندگی، مگر

جِینے کی پھر سے آس لگائے ہوئے ہیں لوگ

کیسی اُمنگ، کس کی تمنّا، کہاں کا عشق؟

حالاتِ زندگی کے ستائے ہوئے ہیں لوگ

کیا قہر ہے کہ شعلے🔥 اُگلتا ہے ہر کوئی

نفرت سی شے کو دل میں جمائے ہوئے ہیں لوگ


دھرم پال عاقل

No comments:

Post a Comment