Showing posts with label میاں امر. Show all posts
Showing posts with label میاں امر. Show all posts

Sunday, 18 October 2026

اپنا خانہ خراب ہو گا مجھے معلوم نہ تھا

 تیرا ہجر عذاب ہو گا مجھے معلوم نہ تھا

ہر وقت اضطراب ہو گا مجھے معلوم نہ تھا

میں سمجھتا رہا تیرے پیار کو حقیقت مگر

یہ بھی اک خواب ہو گا مجھے معلوم نہ تھا

میں بے لوث کرتا رہا فقط تیری ہی پُوجا

یہ گناہ یا ثواب ہو گا مجھے معلوم نہ تھا

Monday, 12 October 2026

آ اے دل خطائیں بخشوانے چلتے ہیں

 آ اے دل خطائیں بخشوانے چلتے ہیں

آج روٹھے ہوئے یار کو منانے چلتے ہیں

ہو سکتا ہے فراموش کر دے وہ بے پرواہ

اسے وعدۂ فردا یاد دلانے چلتے ہیں

ایمان پختہ ہو یا خستہ، سزا ملے یا جزا

دہلیزِ یار پہ جبیں جھکانے چلتے ہیں

Tuesday, 14 November 2023

نہ جانے وصال یار کب نصیب ہو گا

نہ جانے وصالِ یار کب نصیب ہو گا

میرے دل کو قرار کب نصیب ہو گا

میں جسے بتا سکوں دل کی باتیں

کوئی ایسا رازدار کب نصیب ہو گا

نفرتیں تو مِلی ہیں بہت زیادہ

اک تھوڑا سا پیار کب نصیب ہو گا

Sunday, 2 August 2020

غموں کی آگ میں جل رہا ہوں میں

 غموں کی آگ میں جل رہا ہوں میں

موم کی طرح پِگھل رہا ہوں میں

مجھ کو اور ٹھوکریں نہ مارو لوگو

بڑی مُشکل سے سنبھل رہا ہوں میں

اپنی نظروں کے تِیر نہ چلا ظالم

تیری محفل سے نِکل رہا ہوں میں