Thursday, 26 November 2026

میں کن لوگوں سے ملنا چاہتی تھی

 میں کِن لوگوں سے مِلنا چاہتی تھی

یہ کِن لوگوں سے ملنا پڑ رہا ہے

الٰہی خیر کر تُو اس جہاں کی

لہُو کو رنگ کہنا پڑ رہا ہے

کہانی بن گئے دُنیا میں ہم بھی

کوئی قِصّہ پُرانا گھڑ رہا ہے

مِرے دامن پہ جو کُچھ لِکھ گیا وہ

اسی کو روز پڑھنا پڑ رہا ہے

نہ جانے کل کا سُورج کیا دِکھائے

ابھی تو صبر کرنا پڑ رہا ہے

کسک رُخسار دل میں ہے ابھی تک

کوئی کانٹا سا جیسے گڑ رہا ہے


رخسار امروہوی/رخسار امروہی

سیدہ رخسانہ زہرا

No comments:

Post a Comment