اپنی ہر ہار پہ اک جشن مناتے رہیے
زندگی بوجھ سہی بوجھ اُٹھاتے رہیے
کوئی آنے کے لیے کوئی تو ہو اندر بھی
فلسفے چھوڑئیے،۔ زنجیر ہِلاتے رہیے
راہ چلنے کے لیے پاؤں ضروری تو نہیں
سر نہیں نہ سہی، دستار سجاتے رہیے
کیا ضروری ہے کہ ہر کام سلِیقے سے ہو
جذبے ٹھنڈے سہی سِگریٹ جلاتے رہیے
آگہی جُرم ہے، بے سُود ہے بیداری وسیم
آپ بھی سوئیے، اوروں کو سُلاتے رہیے
وسیم فرحت کارنجوی علیگ
No comments:
Post a Comment