نہ ساتھ ہو گا کبھی ہمارا تو رو پڑو گے
جو راہ چلتے ہمیں پُکارا تو رو پڑو گے
کبھی جو تنہائی میں اداسی نے آن گھیرا
نہ ڈھونڈ پائے کوئی سہارا تو رو پڑو گے
ابھی تو کہتے ہو جھیل لیں گے جُدائی تیری
جو یاد آئی ہماری یارا تو رو پڑو گے
ابھی رُلاتے ہو خُوب ہم کو مگر یہ سُن لو
جو اپنے پاتھوں لحد اُتارا تو رو پڑو گے
مجھے یقیں ہے نہ راس آئے گی جیت تم کو
کبھی یہ بازی جو میں بھی ہارا تو رو پڑو گے
مِرے طبیبو! ابھی سے کچھ تو علاجِ غم ہو
نہ کر سکے جو کوئی بھی چارا تو رو پڑو گے
ابھی کہاں تم سمجھ سکو گے جُدائی کا غم
وفا جو بِچھڑا کوئی تمہارا تو رو پڑو گے
غلام شبیر وفا
No comments:
Post a Comment