Showing posts with label جمیل قادری. Show all posts
Showing posts with label جمیل قادری. Show all posts

Friday, 3 April 2026

ہمارے سر پہ ہے سایہ فگن رحمت محمد کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہمارے سر پہ ہے سایہ فگن رحمت محمدﷺ کی

ہمارے دل میں ہے جلوہ کناں صورت محمدﷺ کی

گوارا ہی نہیں عشاق کو فرقت محمدﷺ کی

رہے دونوں جہاں میں یا خدا قربت محمدﷺ کی

زہے قسمت اشارا پا کے ان کی چشم رحمت کا

غلاموں کو لبھا کر لے چلی جنت محمدﷺ کی

Sunday, 21 January 2024

ایسی قدرت نے تیری صورت سنواری یارسول

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ایسی قدرت نے تیری صورت سنواری یا رسولﷺ

دونوں عالم کو ہوئی یہ شکل پیاری یا رسولﷺ

ہے چمک تیرے دُرِ دَنداں میں جیسی یا نبیﷺ

موتیوں میں کب ہے ایسی آبداری یا رسولﷺ

اے تیری رِفعت کہ تیرے رب نے کی تجھ کو عطا

تاجدارانِ جہاں کی تاجداری یا رسولﷺ

Friday, 19 January 2024

باغ دو عالم دم سے تمہارے ہے گلزار رسول اللہ

  عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


باغِ دو عالم دم سے تمہارے ہے گُلزار رسول اللہﷺ

کون و مکاں ہیں رُخ سے تمہارے پر انوار رسول اللہﷺ

تم ہو حشر کے راج دُلارے نُورِ الٰہی عرش کے تارے

نیّا موری لگا دو کنارے، کھیون ہار رسول اللہﷺ

مولیٰ تم نے ہمارے غم میں شب بھر رو کر کی ہیں آہیں

اُمت پر ہے روزِ ازل سے کتنا پیار رسول اللہﷺ

Sunday, 30 July 2023

آنکھوں کا تارا نام محمد

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


آنکھوں کا تارا نامِ محمدﷺ

دل کا اجالا نامِ محمدﷺ

اللہ اکبر رب العلا نے

ہر شے پہ لکھا نامِ محمدﷺ

ہیں یوں تو کثرت سے نام لیکن

سب سے ہے پیارا نامِ محمدﷺ

Friday, 28 July 2023

اے شہنشاہ مدینہ الصلوۃ والسلام

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اے شہنشاہِ مدینہ الصلوۃ والسلام

زینتِ وعرش مُعلّی الصلوۃ والسلام

ربِ ہب لی اُمّتی کہتے ہوئے پیدا ہوئے

حق نے فرمایا کہ بخشا الصلوۃ والسلام

دست بستہ سب فرشتے پڑھتے ہیں اُن پر درود

کیوں نہ ہو پھر ورد اپنا الصلوۃ والسلام

Wednesday, 19 July 2023

وہ ماہ عرب آج کعبہ میں چمکا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


وہ ماہِ عرب آج کعبہ میں چمکا

جو مالک ہے سارے عرب اور عجم کا

نہ ہوتا اگر وہ تو کچھ بھی نہ ہوتا

یہ جلوہ ہے عالم میں سب اس کے دم کا

ہوا اس طرف رحمت حق کا دورہ

جدھر ہو گیا ایک پھیرا کرم کا

Monday, 17 July 2023

پہنچوں اگر میں روضۂ انور کے سامنے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


پہنچوں اگر میں روضۂ انور کے سامنے

سب حالِ دل بیاں کروں سرورؐ کے سامنے

جالی پکڑ کے عرض کروں حالِ دل کبھی

آنسو بہاؤں میں کبھی منبر کے سامنے

ہر دم یہ آرزو ہے مدینے کے چاند سے

بستر فقیر کا ہو تِرےؐ در کے سامنے

Sunday, 16 July 2023

نہ چھیڑو ذکر جنت اب مدینہ یاد آیا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نہ چھیڑو ذکرِ جنت،۔ اب مدینہ یاد آیا ہے

نبیؐ کا سبز گنبد دل کی آنکھوں میں سمایا ہے

ملا کرتی ہیں منہ مانگی مرادیں انؐ کے روضہ پر

غلاموں نے تِرےؐ در سے جو مانگا ہے وہ پایا ہے

نظر آتا ہے اونچا آسمانوں سے تِراؐ گنبد

بلند عرش معظم سے تِریؐ تربت کا پایا ہے

Saturday, 15 July 2023

شہنشاہ زمانہ با بزاراں کر و فر آئے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


شہنشاہ زمانہﷺ با بزاراں کر و فر آئے

کیا عالم پہ قبضہ مِلک میں سب خشک و تر آئے

الٰہی میرے مرنے کی مدینے سے خبر آئے

فدا ہو جاؤں روضے پہ نہ واپس میرا سر آئے

وہ تنگ و تار گوشہ قصر جنت ہی نظر آئے

جو میری قبر میں ماہِ مدینہ جلوہ گر آئے

Friday, 14 July 2023

قبول بندۂ در کا سلام کر لینا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


قبول بندۂ در کا سلام کر لینا

سگانِ طیبہ میں تحریر نام کر لینا

مِرے گناہوں کے دفتر کھلیں جو پیشِ خدا

حضورﷺ اس گھڑی تم لطف عام کر لینا

جو چاہتے ہو کہ ہو سرد آتشِ دوزخ

دلوں پہ نقش محمدﷺ کا نام کر لینا