Wednesday, 21 October 2026

اس دور نے انساں انہیں تسلیم کیا ہے

 اس دور نے انساں انہیں تسلیم کیا ہے

منظور زمانے میں جنہیں خُونِ وفا ہے

حق کے لیے باطل کا پھر آغاز ہُوا ہے

پھر پیشِ نظر معرکۂ کرب و بلا ہے

ہے موسمِ گُل اور کسی گُل میں نہیں خُوشبو

منظر یہ گُلستاں کا بڑا ہوشرُبا ہے

انساں جو سمجھتا نہیں کچھ اپنی حقیقت

احساس کی دہلیز پہ خاموش کھڑا ہے

کل تک جو خلیق اپنے مقدر پہ تھے نازاں

مجبوریوں کا آج انہیں احساس ہوا ہے


خلیق برہانپوری

No comments:

Post a Comment