عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
جس بھکاری کو کیا، آپ کی رحمت نے نہال
بخدا، اُس کے قدم چومتا ہے اوجِ کمال
اس توجہ کے تصدق، ہے اُنہیں کتنا خیال
سینکڑوں غم ہیں، مگر پھر بھی نہیں کوئی ملال
سوچتا رہتا ہوں ہر وقت، وہ کیسے ہوں گے
ڈوبنے دیتا نہیں جن کا مصیبت میں خیال