عارفانہ کلام نعتیہ کلام
سرور رہتا ہے، کیفِ دوام رہتا ہے
لبوں پہ میرے درود و سلام رہتا ہے
بَری ہیں نارِ جہنم سے خدا کی قسم
وہ جس کو ذکرِ محمدؐ سے کام رہتا ہے
جو ایک بار انہیںؐ دیکھ لے مقدر سے
تمام عمر انہیںﷺ کا غلام رہتا ہے
تمہارےؐ در کی گدائی جسے میسر ہے
اسی کے قبضے میں سارا نظام رہتا ہے
نثار خاکِ مدینہ پہ یہ نجومِ فلک
طوافِ شاہﷺ میں ماہِ تمام رہتا ہے
یہ ہے حیاتِ محبت کا ماحصل خالد
کہ دردِ نعتِ نبیؐ صبح و شام رہتا ہے
خالد محمود خالد
خالد محمود نقشبندی
No comments:
Post a Comment