عارفانہ کلام نعتیہ کلام
نہ رخشِ عقل، نہ کسب و ہنر کی حاجت ہے
نبیﷺ کی نعت ریاضت نہیں، سعادت ہے
یہ کافروں کا بھی ایماں تھا انؐ کے بارے میں
جو انﷺ کے پاس امانت ہے، باحفاظت ہے
ہے امر انﷺ کا ہمارے لیے خدا کا امر
کہ جو ہے انؐ کی اطاعت، خدا کی طاعت ہے
ہے انﷺ کا ذکرِ گرامی عروجِ نطق و بیاں
یہ انؐ کی نعت مِرے شعر و فن کی عظمت ہے
مجھ ایسا عاصی و تقصیر وار کیسے کہے
رُسولِ پاکﷺ مجھے آپؐ سے محبت ہے
کہاں ہے لائقِ شانِ نبیﷺ مِرا لکھا؟
مگر یہ حرفِ شکستہ بھی رشکِ قسمت ہے
محمد احمد
No comments:
Post a Comment