Monday, 8 August 2022

کہوں میں نعت نبی اور گنگناؤں اسے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


کہوں میں نعتِ نبیﷺ اور گنگناؤں اسے

جو میرا دل ہے مدینہ، تو میں سجاؤں اسے

کہوں میں نعت نبیﷺ، یہ مری سعادت ہے

میں دل میں عشقِ نبیﷺ کا دیا بناؤں اسے

جو میں نے دیکھا ہے منظر نبی ترے گھر کا

مِری مجال، یہ ممکن نہیں بھلاؤں اسے

مِرا نبیﷺ تو سراپا ہے میری اُلفت کا

وہ میرا گیت ہے، سیرت میں کیوں نہ گاؤں اسے

کمالِ حسن کی تعمیر گل! مدینہ ہے

کہوں میں نعت تو پہلے نظر میں لاؤں اسے


گل بخشالوی

No comments:

Post a Comment