Saturday, 27 August 2022

شرف یہ آج ملا غم تمام کے بعد

 شرف یہ آج ملا غم تمام کے بعد

کہ نام آنے لگا میرا ان کے نام کے بعد

رہا نہ کوئی بھی محروم دورِ جام کے بعد

میں کیا کروں کہ میں تشنہ ہوں اذن عام کے بعد

نہ جانے کیسی پلائی تھی تم نے نظروں سے

خمار باقی ہے ترکِ سبُو و جام کے بعد

شگفتہ پھول بھی خاروں کی مثل چبھتے ہیں

بہارِ دورِ تمنا کے اختتام کے بعد

ہمارے آئینۂ دل پہ میل چھایا ہے

غمِ حبیب کے اک عکسِ ناتمام کے بعد

رہِ حیات کو آساں بنا لیا ہم نے

تمہارا نام پکارا ہر ایک گام کے بعد

نہ جانے ساقی و صہبا پہ کیا گزرتی ہے

وقارِ بادہ کشاں آہِ تشنہ کام کے بعد


آہ سنبھلی

No comments:

Post a Comment