Sunday, 28 August 2022

یہاں ایمان بکتے ہیں یہاں قرآن بکتے ہیں

 یہاں ایمان بِکتے ہیں، یہاں قرآن بِکتے ہیں 

بڑی فہم و فراست سے یہاں میزان بِکتے ہیں

یہاں طاقت کے پروردہ کئی اصنام رہتے ہیں  

یہاں انصاف کیوں ہو گا یہاں انسان رہتے ہیں 

نبیؐ تو یاد ہیں سب کو مگر بُھولی شریعت ہے 

خدا کا بھی نہیں کچھ ڈر بڑی بے باک امّت ہے 

سیاست کے مطابق ہی خدا یا رام کہتے ہیں 

بڑا بے فکر ہے ابلیس یہاں انسان رہتے ہیں 


احسان عباس

No comments:

Post a Comment