Monday, 29 August 2022

جنہیں ان کے نظارے ہو گئے ہیں

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


جنہیں انِ کے نظارے ہو گئے ہیں

وہ ذرے چاند تارے ہو گئے ہیں

جسے تیراﷺ سہارا مل گیا ہے

اُسے کتنے سہارے ہو گئے ہیں

تمہارےﷺ در کا ٹکڑا اللہ، اللہ

غریبوں کے گزارے ہو گئے ہیں

نہیں ہے جن کا کوئی اس جہاں میں

وہ بے کس سب تمہارےؐ ہو گئے ہیں

جدھر کو اُٹھ گئی ہیں وہؐ نگاہیں

ادھر طوفاں کنارے ہو گئے ہیں

منور!! انؐ نگاہوں پر تصدق

منور چاند تارے ہو گئے ہیں


منور بدایونی

No comments:

Post a Comment